ETV Bharat / state

لکھیم پور کھیری تشدد: آشیش مشرا سمیت تین ملزمین کی ضمانتی عرضی خارج - جائے حادثہ پر ہونے کے تمام ثبوت پیش کیے

لکھیم پور کھیری تشدد کیس میں کلیدی ملزم مرکزی وزیر مملکت برائے داخلہ کے بیٹے آشیش مشرا سمیت تین ملزمان کی ضمانت پر بحث مکمل ہو گئی ہے۔ تاہم ضلع جج مکیش مشرا نے تینوں ملزمین کی ضمانت کی درخواستیں مسترد کر دیں۔

Lakhimpur Kheri: Bail pleas of Ashish Mishra, two others rejected
لکھیم پور کھیری تشدد: آشیش مشرا سمیت تین ملزمین کی ضمانتی عرضی خارج
author img

By

Published : Nov 15, 2021, 8:01 PM IST

لکھیم پور تشدد تشدد کیس میں مرکزی وزیر مملکت برائے داخلہ کے بیٹے آشیش مشرا سمیت تین ملزمان کی ضمانت پر بحث مکمل ہوگئی۔ عدالت میں آشیش کے وکیل نے موقع داردات پر آشیش کے موجود نہ ہونے کے تمام دلائل دیئے۔

استغاثہ نے وزیر کے بیٹے آشیش مشرا کے جائے حادثہ پر ہونے کے تمام ثبوت پیش کیے۔ دوسری طرف آشیش کے وکیل نے بھی دو اور ملزمین آشیش پانڈے اور لوکوش رانا کی ضمانت پر اپنے دلائل دیئے۔ ڈسٹرکٹ جج مکیش مشرا نے دونوں فریقوں کو سننے کے بعد کلیدی ملزم آشیش، ساتھی آشیش پانڈے، لوکوش رانا کی ضمانت مسترد کر دی۔ ڈی جی سی اروند ترپاٹھی نے کہا کہ عدالت میں استغاثہ کے ٹھوس ثبوتوں کی وجہ سے دفاع کے دلائل کام نہیں کر سکے۔

ڈی جی سی اروند ترپاٹھی نے اپنے دلائل سے دفاع کے دلائل کو بے بنیاد قرار دیا۔ انہوں نے کہا کہ ہم نے 60 گواہوں کی لمبی فہرست جج کو جمع کرائی ہے۔ اس میں عینی شاہدین نے آشیش مشرا مونو کو موقع واردات پر فائرنگ کرتے ہوئے دیکھا۔ ایسے میں آشیش سمیت دیگر ملزمان کو ضمانت نہیں دی جانی چاہیے۔'

الزام ہے کہ ضلع لکھیم پور کھیری میں نائب وزیراعلی کے خلاف احتجاج کرنے آئے کسانوں پر مرکزی وزیر مملکت برائے داخلہ کے بیٹے آشیش مشرا اور ان کے حمایتیوں نے گاڑی چڑھا دی۔ اس دوران 8 افراد ہلاک ہو گئے، حالانکہ بعد میں کسانوں نے ان گاڑیوں میں آگ لگا دی تھی۔

مزید پڑھیں:

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.