ETV Bharat / state

Lakhimpur Violence: آشیش مشرا تین دن کے لیے پولیس ریمانڈ پر - Lakhimpur Kheri case

اترپردیش کے لکھیم پور کھیری میں کسانوں کو گاڑی سے کچل کر قتل کرنے کے معاملے میں گرفتار کیے گئے وزیر مملکت برائے داخلہ اجے مشرا ٹینی کے بیٹے آشیش مشرا کو عدالت نے تین دن کے لیے پولیس ریمانڈ پر بھیجنے کا حکم دیا ہے۔

Lakhimpur Kheri: Ashish Mishra remanded to three days police custody
Lakhimpur Violence: آشیش مشرا کو تین دین کے لیے پولیس ریمانڈ بھیجنے کا حکم
author img

By

Published : Oct 11, 2021, 5:02 PM IST

لکھیم پور کھیری تشدد معاملے میں آج لکھیم پور کورٹ میں سماعت ہوئی۔ سماعت کے بعد کورٹ نے اپنا فیصلہ محفوظ کرلیا۔ تاہم کورٹ نے آشیش مشرا کو تین دن کے لیے پولیس ریمانڈ پر بھیجنے کا حکم دیا ہے۔

بتادیں کہ اترپردیش کے علاقے لکھیم پور کھیری میں گذشتہ دنوں ریاست کے نائب وزیر اعلیٰ کیشو پرساد موریہ اور مرکزی وزیر مملکت برائے داخلہ اجے مشرا کے دورے کے خلاف کسانوں کے احتجاج کے دوران تشدد پھوٹ پڑا جس میں آٹھ افراد ہلاک اور متعدد زخمی ہو گئے تھے۔ مشرا کے بیٹے آشیش پر تشدد پھیلانے کا الزام ہے کہ انہوں کسانوں پر گاڑی چڑھادی جس کی وجہ سے کسانوں کی موت ہوگئی۔

اس سلسلے میں گزشتہ دنوں سپریم کورٹ نے از خود نوٹس لیتے ہوئے سماعت کی تھی، جس میں سپریم کورٹ نے یوپی حکومت کو ایک دن کا وقت دیا تھا اور جمعہ کو تفصیلی رپورٹ داخل کرنے کو کہا تھا۔ اس رپورٹ میں مرنے والوں کی معلومات، ایف آئی آر کی معلومات، کس کو گرفتار کیا گیا اور انکوائری کمیشن وغیرہ کے بارے میں جانکاری دینا شامل تھا۔

وہیں جمعہ کے روز سپریم میں سماعت ہوئی، سماعت کے دوران عدالت نے یوپی حکومت کی سخت سرزنش کی۔ اس سلسلے میں اگلی سماعت 20 اکتوبر کو ہوگی۔

دوسری جانب سپریم کورٹ کی پھٹکار کے بعد پولیس نے آشیش مشرا کو گرفتار کر مشرا کو لکھیم پور کورٹ میں پیش کیا۔ سماعت کے بعد عدالت نے آشیش مشرا کو تین دن کے لیے پولیس ریمانڈ پر بھیجنے کا حکم دیا ہے۔'

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.