ETV Bharat / state

مئو: پانی کی نکاسی کا انتطام نہیں، عوام پریشان - اترپردیش کے ضلع مئو کے گاؤں اسلام پور میں بارش کا پانی جمع

اترپردیش کے ضلع مئو کے گاؤں اسلام پور میں بارش کا پانی جمع ہونے سے عوام کو کافی مشکلات کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے اور اس جمع پانی سے بیماریوں کے پھیلنے کا خطرہ لاحق ہوگیا ہے۔

lack of drainage in the village makes life difficult for the people in mau uttar pradesh
گاؤں میں جمع پانی کی نکاسی نہیں ہونے سے عوام کا جینا مشکل
author img

By

Published : Jul 30, 2020, 5:19 PM IST

ریاست اترپردیش کے ضلع مئو کے گاؤں اسلام پور کا بیشتر حصہ بارش کے پانی سے بھرا ہوا ہے۔ یہاں کے باشندوں کے لیے زندگی کافی مشکل بھری ہے۔ لوگ اپنے روزمرہ کے کام بھی مکمل طور پر نہیں کر پا رہے ہیں۔ اسلام پور کے راستوں پر گھٹنوں تک پانی بھر گیا ہے۔ یہاں کے بچے، جوان اور بزرگ افراد اس گندے پانی اور کچے مکانات کی بنیاد سے گزر کر راستے پار کرتے ہیں۔ عوام کے مطابق یہ انتظامیہ کی ناقص کارکردگی کا نتیجہ ہے۔

گاؤں میں جمع پانی کی نکاسی نہیں ہونے سے عوام کا جینا مشکل

اسلام پور میں مقیم پسماندہ طبقہ کے افراد کے لیے بہت زیادہ دقت پیش آرہی ہیں۔ یہاں کے لوگ روز کماکر اپنے اخراجات پورے کرتے ہیں۔ موسلادھار بارش کے بعد جمع ہوئے پانی سے یہاں کے باشندوں کے کاروبار پر بھی اثر پڑا ہے۔ یہاں رہائش پذیر ایک بزرگ خاتون کے مطابق کسی پریشانی یا بیماری کی حالت میں راستے سے گزرنا خطرے سے خالی نہیں ہے۔ اکثر پھسل کر گرنے سے چوٹ لگنے کے واقعات پیش آرہے ہیں۔ جھوٹے بچوں کے لیے یہاں خطرے زیادہ ہیں۔ گھروں سے بالکل قریب پانی جمع ہو گیا ہے۔

بنارس: کڑھائی کرنے والی مشینیں بند، ہزاروں افراد بے روزگار

lack of drainage in the village makes life difficult for the people in mau uttar pradesh
گاؤں میں جمع پانی کی نکاسی نہیں ہونے سے عوام کا جینا مشکل

گاؤں کے عوام کا کہنا ہے کہ انتظامیہ یہاں کی پریشانیوں پر کوئی توجہ نہیں دے رہی ہے، جس سے آئے دن گاؤں کے لوگوں کو متعدد مشکلات کا سامنا کرنا پڑتا ہے۔ عوام کا کہنا ہے کہ بارش کے پانی کی نکاسی کے لیے جلد سے جلد موثر عملی اقدامات کیے جائیں۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.