منریگا منصوبے کے تحت مزدوروں کو گاؤں کے پردھان کی جانب سے مزدوری کا کام دیا جاتا ہے۔
وہیں مزدوروں نے گاؤں کے پردھان پر مزدوری نہ دینے کا الزام عائد کیا ہے۔
ریاست اتر پردیش کے مرادآباد تھانہ چھجلیٹ گاؤں موڑا تہییہ گاؤں کے مزدوروں نے بھارتی بالمیکی سماج کے تحت ایک میمورنڈم مرادآباد ڈی ایم راکیش کمار سنگھ کو دیا گیا۔ جس میں کہا گیا ہے کہ منریگا کے تحت کی گئی مزدوری کا پیسہ تقریبا چار سال سے نہیں دیا گیا ہے۔
بھارتی بالمیکی سماج کے ذریعے میمورنڈم دے مطالبہ کیا گیا کہ جلد از جلد معاملے کی جانچ کرکے مزدوروں کو ان کی مزدوری دی جائے۔
اس معاملے کو لے کر مزدوروں نے ہاتھوں میں تختیاں لے کر ڈی ایم دفتر گیٹ پر امن طریقے سے احتجاج کیا۔