ETV Bharat / state

رامپور: کثیر تعداد میں مزدورریلوے اور بس اسٹیشنوں پر جمع

لاک ڈاؤن کے بعد اپنے گھروں کو واپس جانے والے یومیہ مزدوروں کو ان کے گھروں پر واپس جانے دینے کے لئے حکومت کی ہری جھنڈی کے بعد کثیر تعداد میں مزدور ریلوے اور بس اسٹیشنوں پر جمع ہونا شروع ہوگئے ہیں۔

author img

By

Published : May 7, 2020, 8:33 PM IST

کثیر تعداد میں مزدورریلوے اور بس اسٹیشنوں پر جمع

ایسا ہی کچھ دیکھنے کو ملا آج ریاست اترپردیش کے رامپور کے بس اسٹیشن پر جہاں بڑی تعداد میں یومیہ مزدور جمع ہوکر اپنے گھروں کو واپس جانے کا انتظار کر رہے ہیں۔

دیکھیں ویڈیو

لاک ڈاؤن کے تیسرے راؤنڈ کے بعد آخر حکومت نے مزدوروں کو ان کے گھروں پر واپس بھیجنے کا فیصلہ کر ہی لیا ہے۔ یہی وجہ ہے کہ اپنے گھروں کے لئے پیدل نکلے مزدور اب ریلوے اسٹیشن اور بس اڈوں پر جمع ہونا شروع ہوگئے ہیں۔

چار دن سے رامپور کے بس اسٹیشن پر جمع سیکڑوں کی تعداد میں یہ مزدور اس امید کے ساتھ یہاں ٹھہرے ہوئے ہیں کہ ان کو ان کے گھروں تک روڈویز بسوں کے ذریعہ روانہ کیا جائے گا۔

سینکڑوں میل کا سفر پیدل طے کرکے رامپور پہنچنے والے ان مزدوروں کا کہنا ہے کہ پیدل چلتے چلتے ان کے پیروں میں سوجن آ گئی ہے وہ اب اس سے زیادہ پیدل نہیں چل سکتے۔

ساتھ ہی ان کے پاس جو پیسے بچے تھے وہ بھی اب ختم ہو چکے ہیں۔ اس لئے ان کو کسی بھی سواری گاڑی کے ذریعہ گھر روانہ کیا جائے۔

بہرحال یہاں ان مزدوروں کے لئے بسوں کا نظم تو کیا جا رہا ہے لیکن اب دیکھنا یہ ہوگا کہ ان کو اپنے گھروں تک پہنچنے کے لئے کتنا اور انتظار کرنا پڑیگا۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.