ETV Bharat / state

قلی معاشی بحران کا شکار، امداد کی آس میں

کورونا وائرس کی دوسری خوفناک لہر نے ایک طرف جہاں تجارتی مراکز کو شدید نقصان پہنچایا۔ وہیں یومیہ طور پر مزدوری کرنے والے افراد بھی معاشی بحران سے شدید دوچار ہو رہے ہیں۔ ای ٹی وی بھارت نے وارانسی اسٹیشن پر مسافروں کے بوجھ اٹھانے والے متعدد قلیوں سے بات کی جس میں انہوں نے تشویشناک حالت کا ذکر کیا۔

kuli facing financial crisis due to coronavirus in varanasi
قلی معاشی بحران کا شکار، امداد کی آس میں
author img

By

Published : May 20, 2021, 12:17 PM IST

اترپردیش میں کورونا انفیکشن کو روکنے کے لئے جزوی لاک ٹاؤن نافذ ہے یہی وجہ ہے کہ ٹرین کے مسافروں کی آمد و رفت میں بھی شدید کمی واقع ہوئی ہے۔

ایسے میں اسٹیشن پر بوجھ اٹھانے والے قلیوں کی بھی معاشی حالت خراب ہوئی ہے۔ حالات اس قدر نہ گفتہ بہ ہیں کہ وہ فاقہ کشی کے دہانے پر ہیں۔

دیکھیں ویڈیو

وارانسی اسٹیشن کے قلیوں نے بتایا کہ کسی کسی دن صبح سے شام گزر جاتا ہے، چند روپے بھی نصیب نہیں ہوتے ہیں، جس سے شام کے کھانا بھی مشکل ہو جاتا ہے۔

قلی اوم پرکاش بتاتے ہیں کہ گزشتہ لاک ڈاؤن میں سماجی و فلاحی تنظیمیں مدد کے لیے آگے آئی تھیں اور قلیوں کی خاطر خواہ مدد ہو گئی تھی جس کی وجہ سے پریشانیاں کم ہوئی تھیں اور حکومت نے بھی میں مالی امداد کی تھی لیکن اس بار نہ سماجی و فلاحی تنظیمیں سامنے آرہی ہیں اور نہ ہی حکومت کے ذریعے کسی طرح کی اب تک مدد کی گئی ہے۔

kuli facing financial crisis due to coronavirus in varanasi
قلی معاشی بحران کا شکار

مزید پڑھیں:

وارانسی ریلوے اسٹیشن پر دوسری بار بھی اردو بورڈ میں غلطی

لہذا قلی کا کام کورونا کی زد میں آ کر ختم ہونے کے دہانے پر ہے۔ کسی جانب سے کوئی امداد نہیں مل رہی ہے۔ ایسے میں قلیوں کے سامنے متعدد مسائل خود کھائیں یا گھر چلائیں۔ ان قلیوں کے گھر چلانے کا سوال بعد میں آتا ہے وہ خود کا بھی انتظام کرنے سے قاصر ہو چکے ہیں لہذا اگر وقت پہ ریلوے محکمہ نے قلیوں کی حالت زار پر غور نہیں کیا تو آنے والے وقت میں قلی انتہائی مشکلات کا سامنا کریں گے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.