ETV Bharat / state

کانپور: پتگ اڑا کر شہری ترمیمی قانون کے خلاف احتجاج کیا گیا - این آر سی

کانپور میں پتگ اڑا کر شہریت ترمیمی قانون کے خلاف احتجاج کیا گیا، اس احتجاج میں جہاں تمام مذاہب کے لوگ شریک تھے وہیں بڑی تعداد میں حلیم کالج کے گراؤنڈ پر عورتیں بھی جمع ہوئیں، جس میں سو سال کی ایک بزرگ دادی بھی شریک تھیں۔

پتگ اڑا کر شہری ترمیمی قانون کے خلاف احتجاج کیا گیا
پتگ اڑا کر شہری ترمیمی قانون کے خلاف احتجاج کیا گیا
author img

By

Published : Jan 20, 2020, 12:33 AM IST

ریاست اترپردیش کے ضلع کانپور کے حلیم کالج گراؤنڈ پر بڑی تعداد میں بھیڑ جمع ہوئی جس میں تمام مذاہب کے مرد۔خواتین اور بچے بھی شریک تھے۔ اس گراؤنڈ پر لوگ ہاتھوں میں پتنگیں لیے ہوئے تھے جس پر لکھا تھا ''نو سی اے اے ، نو این پی آر ، نو این آر سی''۔

پتگ اڑا کر شہری ترمیمی قانون کے خلاف احتجاج کیا گیا، دیکھیں ویڈیو

مظاہرین نے پتنگ اڑا کر اس کے ذریعے لوگوں کو یہ پیغام دینے کی کوشش کی کہ ہم شہریت ترمیمی قانون کے خلاف ہیں اور اس بل کو نہیں مانیں گے اور نہ ہی کاغذ دکھائیں گے۔

اس احتجاج میں سکھ، عیسائ اور دلت سماج کے لوگ بھی شریک تھے تاہم کثیر تعداد میں خواتین بھی موجود تھیں حالانکہ خواتین پتنگ نہیں اڑا رہی تھی لیکن وہ بھی اس گراونڈ پر احتجاج میں موجود رہیں اور ان سب میں سب سے بڑی بات یہ تھی کہ سو سال کی ایک بزرگ دادی بھی تھیں جو این آر سی اور سی اے اے کی مخالفت کر رہی تھیں۔

ان کا کہنا ہے کہ ہم سب یہیں پیدا ہوئے، یہیں رہیں گے اور یہیں مریں گے لیکن کاغذ نہیں دکھائیں گے ۔

سکھ رہنماء سر سردار گل کا کہنا ہے کہ سرکار کی نیت صاف نہیں ہے، اسے اگر پاکستان، بنگلہ دیش یا افغانستان میں مظلوم لوگوں کو واپس ہی لینا ہے تو وہ پہلے پاکستان میں موجود مہاجر سکھ اور سندھی کو بھارت واپس بلائے تب ہم سمجھیں گے کہ آپ کی نیت صاف ہے۔

Intro:کانپور میں آج پتگ اڑا کر شہری ترمیمی بل کے خلاف احتجاج کیا گیا ، اس احتجاج میں جہاں تمام مذاہب کے لوگ شریک تھے تو وہیں بڑی تعداد میں حلیم کالج کے گراونڈ پر عورتیں بھی اکھٹا ہوئی ، جس میں ایک سو سال کی بزرگ دادی بھی شریک تھیں ، دادی کا کہنا تھا کہ مودی میرے سامنے آئے ہم اسے بتائیں کہ ہم کہاں کے رہنے والے ہیں۔

Body:کانپور کے حلیم کالج گراؤنڈ پر آج بڑی تعداد میں بھیڑ اکھٹا ہوئی ، جس میں تمام مذاہب کے مرد عورت اور بچے شریک تھے۔ اس گراؤنڈ پر لوگ ہاتھوں میں پتنگیں لیے ہوئے تھے جس پر لکھا تھا نو سی اے اے ، نو این پی آر ، نو این آر سی ۔ مظاہرین نے پتنگ اڑا کر اس کے ذریعے سے لوگوں کو یہ پیغام دینے کی کوشش کی کہ ہم شہری ترمیمی بل کے خلاف ہیں ، اور اس بل کو نہیں مانیں گے گے اور نہ ہی کاغذ دکھائیں گے اس احتجاج کے ذریعے سے شہر کی دور دور تک لوگوں کو پتنگ کے ذریعے سے آسمان میں بھی احتجاج کرکے اپنے غصے کا اظہار کیا ہے ۔ اس احتجاج میں سکھ مذہب کے لوگ بھی تھے عیسائ بھی تھے دلیت سماج کے لوگ بھی تھے لیکن حیرانی کی بات یہ تھی کہ بڑی تعداد میں خواتین بھی تھیں، حالانکہ خواتین پتنگ نہیں اڑا رہی تھی لیکن ان کا جوش اور ولولہ تھا کہ وہ بھی اس گراونڈ پر احتجاج میں موجود ہیں، اور ان سب میں سب سے بڑی بات یہ تھی کہ سو سال کی بزرگ دادی بھی تھیں جو این آرسی کی اور سی اے کی مخالفت کر رہی تھی ، ان کا کہنا ہے کہ یہ ملک آمن چین سے چل رہا تھا، ہم سب یہیں پیدا ہوئے ہم لوگوں کے پاس کوئی کاغذ نہیں ہے ہم لوگ یہی رہیں گے یہی مریں گے اور کوئی کاغذ نہیں دکھائیں گے ۔ سکھ لیڈر سر سردار گل کا کہنا ہے کہ سرکار کی نیت صاف نہیں ہے اسے اگر اگر پاکستان بنگلہ دیش افغانستان میں ستائے ہوئے لوگوں کو واپس ہی لینا ہے تو وہ پہلے پاکستان میں جو مہاجر ہیں، سکھ ہیں، سندھی ہیں ان سب کو واپس ہندوستان بلائے۔ اب ہندوستان میں امن ہے اب ان سب کو واپس بلایا جائے ، تب تو ہم سمجھیں گے کہ آپ کی نیت ٹھیک ہے ورنہ آپ اس ملک میں ملک کے جو اہم مدے ہیں ان سے ہم لوگوں کے ذہن کو ہٹا کر ان مدوں کی طرف ذہن کو بھٹکا رہے ہیں ۔
بائٹ /= سردارگل ، سکھ لیڈر ،کانپور
بائٹ /= میناکچھی مارٹن ، عیسائی سماجی کارکن
بائٹ /= بوڑھی دادی ، مظاہرے میں آئی خاتون

Conclusion:کانپور کے اس انوکھے مظاہرے میں بڑی تعداد میں لوگ اکٹھے ہوئے تھے لیکن ان کے حوصلے اور جذبے بہت بلند تھے شاید جتنی اونچی پتنگ اس سے بھی زیادہ حوصلہ جو کہاں تک اپنے احتجاج کو پہنچا دیں اور اپنے مظاہر کے ذریعہ سے کہاں تک اپنی آواز کو بلند کریں یا کرڈالیں ۔
ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.