ریاست اترپردیش کے ضلع امروہہ میں کسان یونین بھانو گٹ کے مرکزی نائب صدر چودھری دیواکر سنگھ نے ضلع کلکٹریٹ دفتر میں کسانوں کے فصلوں کو ہوئے نقصان کا معاوضہ دینے کا مطالبہ کیا ہے۔
کسان یونین بھانو گٹُ کے مرکزی نائب صدر چودھری دیواکر سنگھ نے ضلع کلکٹر دفتر کے باہر مظاہرہ کیا۔ انہوں نے ضلع کلکٹر کو ایک میمورنڈم پیش کرتے ہوئے مطالبہ کیا کہ برسات کے بعد کاشتکاروں کی فصلوں کو ہوئے نقصان کا معاوضہ جلد از جلد کسانوں کو دیا جائے۔
انہوں نے کہا کہ اگر معاوضہ جلد از جلد کسانوں کو نہیں ملا تو 18 مارچ کو متھرا میں ہم جلسہ کرنے جارہے ہیں اور اگر حکومت نے پھر بھی معاوضہ نہیں دیا تو ہم وسیع پیمانے پر احتجاج کریں گے اور کسانوں کے حق کے لیے لڑائی کریں گے۔