ETV Bharat / state

Kisan Mahapanchayat: مظفرنگر میں کسان مزدور مہا پنچائیت، راکیش ٹکیت کی بی جے پی حکومت پر تنقید - کسان مزدور پنچایت

بھارتیہ کسان یونین کی تقسیم کے بعد آج مظفرنگر کے کاکڑہ گاؤں میں بالیان کھاپ کی جانب سے ایک کسان مزدور پنچایت کا انعقاد کیا گیا۔ بالیاں کھاپ کے چودھری نریش ٹکیت نے یوگی حکومت کومتنبہ کرتے ہوئے کہا کہ اگر گاؤں میں بجلی نہیں پہنچتی ہے تو شہر کی سپلائی بھی بند ہو جائے گی اور کسانوں کے کھیتوں میں کھڑے بجلی کے کھمبے بھی اکھاڑ دیئے جائیں گے۔Kisan Mahapanchayat In Muzaffar Nagar

Kisan Mahapanchayat
مظفرنگر میں کسان مزدور مہا پنچائیت، راکیش ٹکیت کی بی جے پی حکومت پر نکتہ چینی
author img

By

Published : May 29, 2022, 9:30 PM IST

اترپردیش: مظفرنگر میں کسان مزدور پنچائیت میں مختلف کھاپ چودھری اور تنظیم کے افراد نے بھی شرکت کی اور تمام کھاپ چودھریوں نے سماجی برائیوں کے ساتھ ساتھ کسانوں کے مسائل کے حوالے سے 8 قراردادیں پاس کیں۔ بالیان کھاپ کی اس پنچایت میں بھارتیہ کسان یونین کے قومی ترجمان چودھری راکیش ٹکیت نے بی جے پی حکومت پر نکتہ چینی کرتے ہوئے یوپی حکومت اور مرکزی حکومت کو اسٹیج سے چیلنج کیا اور ایک بار پھر احتجاج کی دھمکی دی۔ وہیں بالیاں کھاپ کے چودھری نریش ٹکیت نے بھی یوگی حکومت کی تنقید کرتے ہوئے کہا کہ اگر گاؤں میں بجلی نہیں پہنچتی ہے تو شہر کی سپلائی بھی بند ہو جائے گی اور کسانوں کے کھیتوں میں کھڑے بجلی کے کھمبے بھی اکھاڑ دیئے جائیں گے۔ Kisan Mahapanchayat

مظفرنگر میں کسان مزدور مہا پنچائیت، راکیش ٹکیت کی بی جے پی حکومت پر نکتہ چینی

بتا دیں کہ چودھری اور مغربی اترپردیش، ہریانہ، پنجاب اور دیگر ریاستوں کے مختلف کھاپوں کے کسانوں کی ایک بڑی تعداد نے مظفر نگر کے کاکڑہ گاؤں میں بلیان کھاپ کی طرف سے بلائی گئی کسان-مزدور مہاپنچایت میں حصہ لیا۔ بی کے یو کے صدر چودھری نریش ٹکیت نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ اگر گاؤں اور کسانوں کو بجلی نہیں ملتی ہے تو وہ شہر میں بھی بجلی کی سپلائی نہیں ہونے دیں گے۔ کسانوں کے کھیتوں سے بجلی کی بڑی لائنیں گزر رہی ہیں۔ کسان ان بجلی کی تاروں کو اکھاڑ کر پھینکیں گے۔

یہ بھی پڑھیں : k Rahman khans's Book Release: ملک کی موجودہ صورتحال پر دانشوروان کا تشویش اظہار

ٹکیت نے کہا کہ وزیر اعلیٰ یوگی آدتیہ ناتھ کو علم نہیں ہے، کہ افسران پردے کے پیچھے لوٹ مار کر رہے ہیں۔ کسانوں اور ریاست کے عوام پریشان ہیں۔ پنچائیت میں کل آٹھ تجاویز کو منظوری دی گئی۔ حکومت کو چاہیے کہ وہ جلد از جلد متحدہ کسان مورچہ سے بات چیت شروع کریں۔ ایم ایس پی گارنٹی قانون، بجلی، این جی ٹی جیسے مسائل کو حل کیا جائے۔کسانوں کے احتجاج کے دوران درج مقدمات کو غیر مشروط طور پر واپس لیا جائے۔ شہید کسانوں کے اہل خانہ کو مناسب معاوضہ دیا جائے اور خاندان کے ایک فرد کو سرکاری ملازمت دی جائے۔Rakesh Tikait

بالیان کھاپ پنچائیت سے خطاب کرتے ہوئے راکیش ٹکیت Rakesh Tikait نے کہا کہ یہ حکومت توڑ پھوڑ کی سیاست کرتی ہے، یہ حکومت اتر پردیش میں ہندو مسلم کرواتی ہے، یہ حکومت ہریانہ میں جا کر جاٹ اور غیر جاٹ کے درمیان سیاست کرتی ہے۔ یہی حکومت گجرات میں جا کر پٹیل اور غیر پٹیل کی سیاست کرتی ہے اور مہاراشٹر میں جا کر مہاراشٹر اور غیر مہاراشٹر کی سیاست کرتی ہے۔ تحریک کے وقت پنجاب کا سکھ معاشرہ ہمارے ساتھ شامل ہوا لیکن یہ حکومت پنجاب میں جا کر سکھوں اور جاٹوں کے درمیان سیاست کرتی ہے۔ ہمیں اس حکومت سے سخت مقابلہ کرنا ہے۔ حکومت کسانوں کو ڈرانے کا کام نہ کرے، ہم بات کرنے کو تیار ہیں۔ ہم کسی ایک سیاسی جماعت کے خلاف نہیں بلکہ حکومت کی پالیسی کے خلاف ہیں۔ میں حکومت کو بتانا چاہتا ہوں کہ حکومت جتنا اس علاقے کو دبائے گی اتنا ہی اس علاقے کا سامنا ہوگا، ہم بات کر سکتے ہیں۔ لیکن یہ ہماری کمزوری نہیں ہے، ہم اتر پردیش حکومت اور مرکزی حکومت سے بات کرنا چاہتے ہیں، آپ کسانوں کے ٹیوب ویلوں اور گھروں پر زبردستی میٹر نہیں لگا سکتے۔ میٹر لگانے سے پہلے آپ کو پالیسی بتانی ہوگی، کئی ریاستوں میں بجلی مفت ہے، دہلی میں بھی بجلی مفت ہے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.