مركزی وزیر اجے مشرا عرف ٹینی اور بھارتیہ كسان كے سربراہ راكیش ٹیكٹ كے درمیان لفظی جنگ شدت اختیار كرچكی ہے۔ اسی درمیان كسانوں كے رہنما راكیش ٹكیٹ نے مركزی وزیر اجے مشرا عرف ٹینی كے متنازع بیان پر سخت ردعمل كا اظہار كرتے ہوئےكہاكہ جو جس فطرت كا ہوتا ہے وہ ویسی ہی بات كرتا ہے۔ ان سے اس سے زیادہ امید نہیں كی جاسكتی ہے۔kisan leader rakesh tikait strong reaction on central minister ajay mishra taini contrversial comment
لکھیم پور میں 3 دن تک جاری رہنے والے کسانوں کے احتجاجی مظاہرے کے بعد مرکزی وزیر اجے عرف ٹینی نے راکیش ٹکیت پر متنازع بیان دیا ہے، جبکہ کسان لیڈر چودھری راکیش ٹکیت نے اجے مشرا ٹینی پر جوابی حملا کرتے ہوئے کہا کہ وہ اكثر وبیشتر اس طرح كی بیان بازی كركے سب كانقصان كرتے ہیں۔ان كے بارے میں زیادہ كچھ كہا نہیں جا سكتا ہے۔ غصہ تو اتا ہے کیوں کہ اس کا لڑکا پچھلے ایك سال سے جیل میں بند ہے،اس كے بارے میں كیاكہا جا سكتا ہے۔
انہوں نے كہاكہ اس کے گھر میں بھی لڑائی رہتی ہے اس کے بیانات کی وجہ سے۔لڑکا جیل میں ہے اور، 50 ہزار کسان لکھیم پور میں 3 دن احتجاج کر چکے ہیں۔ اجے 120بی کا ملزم ہے ہم ایسے لوگوں سے 21 فٹ کی دوری بنا کر چلتے ہے ۔لکھیمم پور کے رہائشی بھی اسکی دبنگتا کی وجہ سے دہشت میں ہے،