پولیس نے لاش کا پوسٹ مارٹم کرنے کے ساتھ ساتھ قتل کی رپورٹ درج کرکے تفتیش شروع کردی ہے جس میں اہم شواہد ملے ہیں۔ پولیس نے ایک مشتبہ شخص کو بھی حراست میں لے لیا ہے۔ پولیس جلد ہی کیس کا پردہ چاک کر سکتی ہے۔ Murder and Commotion During Holi
دوسری جانب اترپردیش غازی آباد میں ہولی کے ہنگامے میں ضلع کے مختلف علاقوں سے مجموعی طور پر 81 افراد زخمی ہوئے جنہیں علاج و معالجے کے لیے ضلع ایم ایم جی اسپتال میں داخل کیا گیا۔
جمعہ کو ہولی کھیلتے ہوئے 68 لوگوں میں جھگڑا ہوا۔ ان میں سے 6 افراد صبح 8 بجے سے 2 بجے کے درمیان علاج کے لیے آئے تھے، جبکہ دوپہر 2 بجے سے رات 8 بجے تک 61 افراد کا میڈیکل اور علاج ہوا ہے، جن میں سے 9 افراد اسپتال میں داخل ہیں۔
ایچ او وجئے نگر یوگیندر ملک نے بتایا کہ متوفی کی شناخت سنیل کے طور پر کی گئی ہے، جو پرانا وجے نگر علاقہ کا رہنے والا ہے۔ ملزم وجئے نگر پولیس اسٹیشن کا ہسٹری شیٹر بدمعاش تھا اور سال 2009 میں اسے قتل کے الزام میں جیل بھیج دیا گیا تھا۔ اس کے علاوہ بھی سنیل کو ایک بار گرفتار کیا گیا تھا۔