ETV Bharat / state

مین پوری میں چائے پینے سے دو بچوں سمیت تین کی موت - چائے پینے سے دو بچوں سمیت تین کی موت

ضلع مین پوری کے اونچھا تھانہ علاقے میں جمعرات کو چائے پینے کے تھوڑی دیر بعد دو بچوں سمیت تین لوگوں کی موت ہو گئی۔

مین پوری میں چائے پینے سے دو بچوں سمیت تین کی موت

author img

By

Published : Oct 27, 2022, 8:18 PM IST

مین پوری:اترپردیش کے ضلع مین پوری کے اونچھا تھانہ علاقے میں جمعرات کو چائے پینے کے تھوڑی دیر بعد دو بچوں سمیت تین لوگوں کی موت ہو گئی۔ واقعہ کی اطلاع ملتے ہی تھانہ اونچھا پولیس بھی موقع پر پہنچ گئی۔ پولیس نے معاملے کی تفتیش شروع کر دی ہے۔ پولس کے مطابق اونچھا تھانہ علاقہ کے نگلہ کنہائی گاؤں میں شیوانندن کے گھر آج صبح بھائی دوج کی تیاریاں چل رہی تھیں۔

مین پوری میں چائے پینے سے دو بچوں سمیت تین کی موت
مین پوری میں چائے پینے سے دو بچوں سمیت تین کی موت

اس کے رشتہ دار رویندر سنگھ ساکن تلک پور ضلع فیروز آباد گھر آئے ہوئے تھے۔ سب چائے پینے بیٹھے تھے۔ چائے پینے کے بعد رویندر سنگھ کی طبیعت اچانک بگڑ گئی۔ وہ بے ہوش ہو کر گر پڑا۔ اہل خانہ جب تک اسے سنبھالتے تب تک شیونندن کا چھ سالہ بیٹا شیوانگ اورپانچ سالہ دویانش کی بھی حالت بگڑ گئی۔ آناً فاناً اہل خانہ تینوں کو لے کر ضلع اسپتال پہنچے۔ وہاں ڈاکٹروں نے رویندر سنگھ، شیوانگ اور دیویانش کو مردہ قراردے دیا۔ موت کی خبر سن کر اہل خانہ میں کہرام مچ گیا۔ پولیس واقعے کی وجہ جاننے میں مصروف ہے۔ اس واقعہ سے گاؤں میں سوگ کا ماحول ہے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.