ETV Bharat / state

رامپور: اغوا کیے گئے معصوم بچے کی لاش برآمد - پولیس نے لاش کو اپنے قبضہ میں لے کر معاملے کی تفتیش شروع کر دی ہے

اترپردیش کے ضلع سنبھل سے اغوا کیے گئے دس سالہ معصوم بچے کی لاش ضلع رامپور سے برآمد ہوئی ہے۔ پولیس نے ملزم کو گرفتار کر لیا ہے۔ پوچھ گچھ کے دوران ملزم نے اپنا جرم قبول کر لیا ہے۔

ارون کمار سنگھ، اے ایس پی رامپور
ارون کمار سنگھ، اے ایس پی رامپور
author img

By

Published : Mar 23, 2020, 4:36 PM IST

ریاست اترپردیش کے ضلع رامپور میں اغوا کے بعد رقم نہ ملنے پر ایک بچے کے قتل کا معاملہ سامنے آیا ہے۔ ہفتہ کے روز صبح بچے کی لاش رامپور کے پیپلی جنگل میں ملنے کی اطلاع ملتے ہی سرپرستوں میں کہرام مچ گیا۔

اغوا کیے گئے معصوم بچے کی لاش برآمد

موقع پر پہنچی پولیس نے لاش کو اپنے قبضہ میں لے کر معاملے کی تفتیش شروع کر دی ہے۔

اطلاع کے مطابق سنبھل کے صدر کوتوالی علاقے کے ہلو سرائے محلے کا باشندہ سرجیت کمار جو پواسا بلاک میں دیہی افسر کے عہدے پر تعینات ہیں۔ ان کا درجہ چار میں پڑھنے والا 10 سالہ معصوم بچہ یوراج کا بدمعاشوں نے اغوا کر لیا تھا، جسے چھوڑنے کے لیے اغواکاروں نے 8 لاکھ روپے کی مانگ کی تھی۔ جو پوری نہ ہونے پر بدمعاشوں نے معصوم کا گلا گھونٹ کر قتل کر دیا اور لاش کو رامپور کے تھانہ ملک قانم کے پیپلی جنگل میں پھینک دیا۔

ارون کمار سنگھ، اے ایس پی رامپور
ارون کمار سنگھ، اے ایس پی رامپور

اس معاملہ میں پولیس نے سی سی ٹی وی فوٹیج کی مدد سے ایک ملزم کو گرفتار کر لیا ہے۔ گرفتار بدمعاش نے پولیس پوچھ گچھ میں بچے کے قتل کے جرم کو قبول کر لیا ہے۔ ملزم کی نشاندہی پر بچے کی لاش کو رامپور کے پیپلی جنگل سے برآمد کیا۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.