مرادآباد: ریاست اترپردیش کے مرادآباد میں واقع مدرسہ جامعہ اشرفیہ تہذیب الاسلام اور خانقاہ جامعہ اشرفیہ میں ختم قرآن پاک کے موقع پر خصوصی نشست کا اہتمام کیا گیا۔ اس موقع پر کئی علمائے کرام نے ملک میں امن و امان اور ترقی کے لیے خصوصی دعاؤں کا اہتمام کیا۔ ذرائع کے مطابق محلہ کوہنہ مغل پورہ امام باڑہ محمد قلی خان میں مچھلی منڈی میں رمضان المبارک کے مقدس مہینے کی نویں تاریخ کو ختم تراویح عمل میں آئی۔ اس موقع پر افطار پارٹی کا بھی اہتمام کیا گیا۔
اس موقع پر مفتیان اکرام اور قاری و حافظ قرآن اور دیگر حضرات موجود تھے۔ آخر میں کل شریف کی مجلس بھی سجائی گئی اور دعا کا بھی اہتمام کیا گیا۔ مفتیان اکرام اور قاری و حافظ قرآن نے عام لوگوں سے نماز اور قرآن پڑھنے پر زور دیا۔ انہوں نے کہا کہ نماز اور قرآن پڑھنے والوں کو ہی دنیا اور آخرت میں کامیابی ملتی ہے۔
انہوں نے مزید کہا کہ موجودہ دور میں مسلمان نماز اور قرآن سے دور ہوگئے ہیں جس کی وجہ سے انہیں طرح طرح کی پریشانیوں کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔ مسلمان اگر نماز اور قرآن کو مضبوطی سے پکڑ لیں تو ان کی تمام پریشانیاں یوں ہی دور ہو جائیں گی۔ اس کے لیے تمام لوگوں کو مسجد تک آنے کی ضرورت ہے۔
یہ بھی پڑھیں:Maulana Imran Rahmani On Ramazan: رمضان المبارک کے دوسرے عشرہ مغفرت کی فضیلت پرمولانا عمران رحمانی کا بیان
صوفی تکریز احمد اشرفی، حافظ افتخار حسین، مفتی حسین رضا، مفتی صدام، طالب انصاری، ارحم انصاری، اسلم خان، سلیم اختر، ضمیر خان، سلیم بابری، جاوید ملک، جوار خان، بدر الزمان، جاوید انصاری، جاوید انصاری شمسی، اظہر ملک کے علاوہ دیگر کئی حضرات موجود تھے۔