مرادآباد: ملک کی دوسری ریاستوں کی طرح اترپردیش میں بھی عیدالفطر کی تیاریاں زور شور جاری ہے۔ اسی درمیان مرادآباد ضلع کے آزاد نگرمیں واقع اکبری مسجد میں ختم تراویح کے موقع پرخحوصی دعاوں کا اہتمام کیا گیا۔ مسجد کے امام مولانا اسماعیل قادری نے بتایا کہ اکبری مسجد میں ختم قرآن کے پروگرام کا آغاز تلاوت قرآن اور حمد و نعت سے ہوا۔ اس موقع پر خصوصی دعاوں کا اہتمام کیا گیا۔ ملک میں امن و امان کے لئے دعا کی گئی۔ بڑی تعداد میں لوگوں نے ختم تراویح میں شرکت کی۔
قرآن شریف پر روشنی ڈالتے ہوئے مولانا اسماعیل قادری نے کہا کہ قرآن اسلام کی وہ کتاب ہے جسے اللہ تعالیٰ نے رمضان المبارک کے اس مقدس مہینے میں پوری دنیا کی رہنمائی کے لئے نازل کیا۔ قرآن مجید کی بدولت لوگوں کی زندگی بدل جاتی ہے۔ قرآن میں بتائی گئی باتوں پر عمل کرنے سے دونوں جہانوں میں کامیابی اور کامرانی مل سکتی ہے۔ انہوں نے کہاکہ قرآن شریف میں کوئی تبدیلی نہیں کی جا سکتی ہے۔ یہ ایک آسمانی کتاب ہے۔ آپ قرآن شریف کو اپنے دلوں میں اتارنے کی کوشش کریں۔ مسلمانوں سے قرآن شریف پڑھنے، عبادت کرنے اور عبادت کرنے کی اپیل کی۔ مکمل قرآن خوانی کے جلسے میں ملک کی ترقی اور امن کے لئے دعائیں مانگی گئیں۔
یہ بھی پڑھیں:Maulana Rabey Hasani Nadvi مولانا سید رابع حسنی ندوی کے جنازے میں عوام کا سیلاب امڈ پڑا
ان کا کہنا ہے کہ ہمارا ہندوستان ایک ایسا ملک ہے جہاں ہر مذہب اور ذات کا احترام کیا جاتا ہے۔تمام مذاہب کے لوگ ایک دوسرے کا احترام کرتے ہیں اور اس سلسلے کو مستقبل میں بھی جاری رکھنے کی اپیل کی۔