ETV Bharat / state

ہاپوڑ: عسکریت پسندوں کو اسلحہ فراہم کرنے والا گرفتار

ضلع ہاپوڑ میں اتر پردیش اے ٹی ایس نے ایک پتھر کے شوروم پر چھاپہ مارکر اسلحہ اسمگلر اور اس کے ایک ساتھی کو گرفتار کرلیا۔

ہاپوڑ: عسکریت پسندوں کو اسلحہ فراہم کرنے والا گرفتار
ہاپوڑ: عسکریت پسندوں کو اسلحہ فراہم کرنے والا گرفتار
author img

By

Published : Jun 8, 2020, 9:12 AM IST

ریاست اتر پردیش کے ضلع ہاپوڑ میں اس وقت افراتفری پھیل گئی جب اترپردیش اے ٹی ایس نے مقامی پولیس کے ساتھ مل کر ایک پتھر کے تاجر کے شو روم کو چاروں جانب سے گھیر کر دو افراد کو گرفتار کرلیا۔ اے ٹی ایس کے مطابق، دونوں ملزم خالصتان عسکریت پسندوں کو اسلحہ فراہم کرتے تھے۔ گرفتار جاوید اصل میں میرٹھ ضلع کے تھانہ کٹھور علاقے کے رادھنا گاؤں کا رہائشی ہے۔

پولیس کے مطابق، ملزم نے تفتیش کے دوران بتایا کہ 'اس نے لدھیانہ میں آر ایس ایس کے ایک سینئر رضاکار رویندر گوسائی کے قتل کے لیے اسلحہ فراہم کیا تھا۔ اہم بات یہ ہے کہ رویندر گوسائی کو اکتوبر 2016 میں لدھیانہ میں قتل کر دیا گیا تھا۔ این آئی اے اس واقعے کی تحقیقات کر رہی تھی۔ ایک سال قبل جب این آئی اے اور اے ٹی ایس کی ٹیم رادھنا گاؤں پہنچی تھی تب ان پر بھی حملہ ہوا تھا۔

ہاپوڑ: عسکریت پسندوں کو اسلحہ فراہم کرنے والا گرفتار

اے ٹی ایس کے ایڈیشنل ڈائریکٹر جنرل دھروکانت ٹھاکر نے بتایا کہ 'اسلحہ اسمگلنگ کیس میں پنجاب پولیس طویل عرصے سے جاوید کی تلاش میں تھی۔ اے ٹی ایس ذرائع کے مطابق، ٹیم نے پنجاب پولیس کو جاوید کی گرفتاری سے آگاہ کیا ہے۔ جلد ہی پنجاب پولیس کی ایک ٹیم لکھنؤ پہنچے گی اور ملزم کو اپنے ساتھ لے جائے گی۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.