ETV Bharat / state

Keshav Prasad On MLC Seats کیشو پرساد نے ٹیچر گریجویٹ ایم ایل سی کی تمام سیٹوں پر جیت کا دعویٰ کیا - پریاگ راج جھانسی سیٹ

کیشو پرساد موریہ نے کہا کہ جس طرح سےبی جے پی کی حکومت ملک اور ریاست میں عوام کے مفاد میں کام کر رہی ہے، اس کا اثر ٹیچر- ایم ایل سی الیکشن میں بھی نظر آرہا ہے۔ انہوں نے ریاست کی تمام سیٹوں پر جیت کا دعویٰ کیا

Etv Bharat
Etv Bharat
author img

By

Published : Jan 27, 2023, 4:40 PM IST

جھانسی: پریاگ راج-جھانسی سیٹ پر بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) کے امیدوار ڈاکٹر بابولال تیواری کی حمایت میں جھانسی پہنچے نائب وزیر اعلیٰ کیشو پرساد موریہ نے ٹیچر- گریجویٹ ایم ایل اے کے انتخاب سے قبل تمام سیٹوں پر جیت کا دعویٰ کیا ہے۔ یہاں سرکٹ ہاؤس میں نامہ نگاروں سے بات کرتے ہوئے مسٹر موریہ نے کہا کہ جس طرح سے بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) کی حکومت ملک اور ریاست میں عوام کے مفاد میں کام کر رہی ہے، اس کا اثر ٹیچر- ایم ایل سی الیکشن میں بھی نظر آرہا ہے۔

انہوں نے ریاست کی تمام سیٹوں پر جیت کا دعویٰ کیا اور یہ بھی کہا کہ ہمیں یہاں سے ملنے والے فیڈ بیک میں بھی حمایت مل رہی ہے، یہی وجہ ہے کہ بی جے پی امیدوار ڈاکٹر بابو لال تیواری بھی یہاں سے جیتیں گے۔ نائب وزیر اعلیٰ نے کہا کہ مرکزی حکومت اور ریاستی حکومت کے ذریعہ عوام کے لئے کئے فلاح و بہبود کے کام سے عام لوگوں کی شمولیت مسلسل بڑھ رہی ہے۔انہوں نے کہا کہ بھارتیہ جنتا پارٹی سب کا ساتھ ، سب کا وشواس اور سب کے اعتماد کے ساتھ کام کر رہی ہے۔ عوامی فلاحی اسکیموں کی وجہ سے پارٹی کو زبردست پذیرائی مل رہی ہے۔ اس دوران بی جے پی کی ریاستی وزیر اور بندیل کھنڈ کی الیکشن انچارج پرینکا راوت، ٹیچرلیڈر اشوک راٹھور، ریاستی وزیر منوہر لال پنت سمیت بابولال تیواری وغیرہ موجود تھے۔

یہ بھی پرھیں: مہا وکاس اگھاڑی کی شاندار جیت، بی جے پی کو شکست فاش

یواین آئی

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.