علیگڑھ: علیگڑھ مسلم یونیورسٹی (اے ایم یو) کے سٹی ہائی اسکول میں دسویں جماعت میں زیر تعلیم کشمیر سے تعلق رکھنے والا طالب علم مسرور عباس میر ولد جناب محمد عباس میر گزشتہ روز سے لاپتہ ہے۔ مسرور عباس میر جموں و کشمیر میں ضلع بارہمولہ کے قصبہ سوپور کے بوہاری پورہ گاؤں کا ہے۔ Kashmiri Student Studying in AMU
![Kashmiri Student Missing](https://etvbharatimages.akamaized.net/etvbharat/prod-images/up-ali-amu-kasmiri-student-missing-03-7206466_09122022163421_0912f_1670583861_198.jpg)
اس معاملے میں علیگڑھ مسلم یونیورسٹی کے پراکٹر دفتر میں مسرور عباس میر کی گمشدگی کی رپورٹ درج کرانے اور ضروری قانونی کارروائی کے لئے تحریر دی گئی ہے۔ تحریر کے مطابق گزشتہ روز یعنی 8 دسمبر کو مسرور عباس میر روزانہ کی طرح صبح 8 بجے ندیم ترین ہال سے سٹی ہائی اسکول کے لیے روانہ ہوا، وہ اپنے ساتھ اپنے بھائی کا اے ٹی ایم کارڈ اور موبائل نمبر 6005576885 لے گیا تھا لیکن وہ اسکول سے واپس نہیں آیا۔ کافی تلاش کے بعد بھی کوئی سراغ نہیں ملا اور نہ ہی وہ اپنے کمرے میں واپس آیا جبکہ اس کا موبائل بھی بند آرہا ہے۔
اسکول پرنسپل سید تنویر نبی نے بتایا کہ مسرور عباس میر گزشتہ روز اور آج اسکول نہیں آیا اس کی اطلاع یونیورسٹی پراکٹر کو دے دی گئی ہے۔ گمشدگی کی تحریر کے مطابق موبائل نمبر 8491878812 پر پیغام ملا کہ اس نے علیگڑھ رام گھاٹ روڈ اے ٹی ایم مشین پر اے ٹی ایم کارڈ سے 5000 روپے نکالے گئے ہیں۔
طالب علم کی تفصیلات درج ذیل ہیں:
- طالب علم کا نام: مسرور عباس میر ولد جناب محمد عباس میر
- پتہ: گاؤں بوہاری پورہ، سوپور، ضلع بارہمولہ، جموں و کشمیر
- رنگ میلا، قد 5 فٹ 10 انچ، کپڑے سبز سویٹر، ہلکے گلابی رنگ کی شرٹ اور سبز پتلون پہنے ہوئے۔
- اے ایم یو سٹی اسکول میں دسویں جماعت سیکشن A2 کا طالب علم