ETV Bharat / state

بنارس کے نمائشی بازار میں کشمیری تاجر

موسم سرما سے قبل بنارس کے مختلف علاقوں میں کشمیر سمیت میں متعدد ریاستوں سے تاجر گرم کپڑے فروخت کرنے کے لیے آتے ہیں اور شہر کے متعدد علاقوں میں نمائشی بازار لگائے جاتے ہیں لیکن رواں برس کورونا وائرس کی وجہ سے یہ بازاریں دو ماہ تاخیر سے لگی ہیں اس کے باوجود بنارس کے ناٹی املی علاقے میں لگی بازار میں کشمیری شال کی جانب خریداروں کا رجحان لائق دید ہے۔

author img

By

Published : Nov 24, 2020, 1:36 PM IST

kashmiri shawl exhibition in varanasi
بنارس کے سودیشی بازار میں کشمیری شال کا جلوہ

کشمیر شال کے تاجروں کا کہنا ہے کہ رواں برس دو ماہ تاخیر سے یہ نمائشی بازار لگا ہے اس کی اہم وجہ کورونا وائرس کی وباء ہے۔ تاخیر کی وجہ سے تجارت متاثر ہوئی ہے تاہم پر امید ہیں کہ بنارسی عوام کا رجحان کشمیری شال کی جانب پہلے کی طرح ہوگا۔

وہیں کشمیری شال کے تاجروں کے آنے سے بنارس کے لوگ خوش ہیں ایک خریدار نے بتایا کہ کچھ لوگوں کو کشمیری شال اوڑھنے کا شوق ہوتا ہے جسے لینے ہر کوئی کشمیر نہیں جاسکتا اب جب کشمیری شال بنارس میں دستیاب ہے یہ ان تمام لوگوں کے لیے خوشخبری ہے جو کشمیری شال پسند کرتے ہیں۔

بنارس کے سودیشی بازار میں کشمیری شال

خشک میوہ فروخت کرنے والے شبیر نے بتایا کہ کورونا وائرس کی وباء کا اثر ہے جس کہ وجہ سے خریداروں کی تعداد کم ہے ۔

انہوں نے بتایا کہ کشمیری تاجروں کو رواں برس مشکلات سامنا رہا ۔ پہلے آرٹیکل 370کے خاتمے کے بعد لال ڈاون رہا اس کے بعد کورونا وائرس کی وباء کی وجہ مشکلات سے دو چار ہوئے ۔اب بھی بنارس میں احتیاطی تدابیر پر عمل کرتے ہوئے کام کر رہے ہیں۔

آپ کو بتا دیں کہ بنارس کے ناٹی املی دالمنڈی چوکا گھاٹ سمیت مختلف علاقوں میں ہر برس کشمیر تاجر گرم کپڑے، شال اورخشک میوہ فروخت کرنے آتے ہیں۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.