ETV Bharat / state

لکھنؤ: ہنر ہاٹ میں کشمیری میوہ جات کی مانگ میں اضافہ

author img

By

Published : Feb 3, 2021, 4:53 PM IST

'ووکل فار لوکل' تھیم کے ساتھ لکھنؤ میں 22 جنوری سے 24 ویں ہنر ہاٹ کا آغاز ہوا ہے۔ یہاں پر ملک کی سبھی ریاستوں سے ہنر مند آئے ہوئے ہیں۔ انہی میں کشمیر کے بلال احمد ڈرائی فروٹ کا اسٹال لگائے ہوئے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ ہنر ہاٹ ہمارے لئے شاندار پلیٹ فارم ہے جہاں ہماری چیزوں کو اچھی قیمت ملتی ہے۔

kashmiri dry fruits in hunar haat lucknow
ہنر ہاٹ میں کشمیری میوہ جات کی مانگ میں اضافہ

اتر پردیش کے دارالحکومت لکھنؤ کے اودھ شلپ گرام میں 24 واں ہنر ہاٹ لگا ہے۔ اس ہنر ہاٹ میں ملک سے 500 ہنر مند آئے ہیں، جو اپنا اسٹال لگائے ہوئے ہیں۔ لکھنؤ کے ہنر ہاٹ میں کشمیر کے بلال احمد ڈرائی فروٹ کا اسٹال لگائے ہوئے ہیں۔

ای ٹی وی بھارت سے بات چیت کے دوران بلال احمد نے بتایا کہ ہم لوگ کئی برسوں سے اسٹال لگا رہے ہیں۔ ہمیں ہنر ہاٹ میں بہت فائدہ ہوتا ہے۔ یہاں پر حکومت کی جانب سے اسٹال لگانا اور کھانا پانی کا انتظام بالکل مفت ہے۔ یہ ہمارے لئے شاندار پلیٹ فارم ہے۔

دیکھیں ویڈیو

بلال نے بتایا کہ ہماری کوشش ہوتی ہے کہ کشمیر سے نئے نئے سامان لائیں، جو یہاں کے بازاروں میں مشکل سے ملتا ہے۔ ہم لوگ اپنے کسٹمر کو کفایتی قیمت میں بہتر سامان مہیا کرواتے ہیں۔ ہنر ہاٹ کے ذریعے ہمیں آن لائن آرڈر بھی ملتے ہیں۔

بات چیت کے دوران بلال نے بتایا کہ ہمارے پاس کشمیری لہسن، چلغوزہ، بادام، انجیر، اخروٹ، مکس ڈرائی فروٹ اور سب سے خاص کالی کشمش ہے، جو یہاں ملنا مشکل ہے۔ انہوں نے کہا کہ کالی کشمش بہت طاقت دار ہوتی اور بچوں کے لئے بہت ہی مفید ہے۔

بلال احمد نے کہا کہ لکھنؤ کے ہنر ہاٹ میں ہمارا کاروبار بہت اچھا چل رہا ہے۔ بڑی تعداد میں کسٹمر آتے ہیں لیکن ہمارا حکومت سے مطالبہ ہے کہ اس طرح کے 'ہنر ہاٹ' لگاتار لگنے چاہیے تاکہ ہمیں بازار ملتا رہے۔

انہوں نے بتایا کہ ہنر ہاٹ کے ذریعہ ہم لوگوں کو آن لائن آرڈر بھی ملتا ہے، لیکن کشمیر سے ملک کے کسی دوسرے علاقوں میں بھیجنے کے لیے ٹرانسپورٹ کی بڑی پریشانی ہوتی ہے۔ حکومت کو چاہئے کہ ہماری یہ پریشانی دور کرے۔

قابل ذکر ہے کہ وزیر اعلی یوگی آدتیہ ناتھ نے ہنر ہاٹ کے افتتاح کے موقع پر بتایا کہ اس بار کا ہنر ہاٹ اس لئے خصوصی ہے کیونکہ یو پی حکومت کا 'او ڈی او پی' (ون ڈسٹرکٹ ون پروڈکٹ) پروگرام ہنر ہاٹ کے ساتھ مل کر کام کرے گا، اس سے بہتر نتائج حاصل ہوں گے۔

'لوکل فار گلوبل' کا مقصد ملک کے بہترین دستکاروں کے ہنر کو دنیا کے سامنے پیش کرنا ہے جس سے ہمارے لوگوں کی آمدنی میں بھی اضافہ ہو۔

مزید پڑھیں:

جموں وکشمیر سی آئی ڈی کشمیریوں کو ہراساں کرنے کا کام کرتی ہے: محبوبہ مفتی

انہوں نے کہا کہ لکھنؤ کا ہنر ہاٹ 'ای پلیٹ فارم' http://hunarhaat.org پر بھی ملک و بیرونی ممالک کے لوگوں کے لئے دستیاب ہے، جہاں سے سیدھے دستکاروں کے دیسی سامانوں کو اچھے سے دیکھ کر خرید سکتے ہیں۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.