ETV Bharat / state

کاشی وشو ناتھ مندر میں غیر ملکی سیاح کے داخلے پر سختی

author img

By

Published : Mar 17, 2020, 8:24 PM IST

بھارتی ریاست اتر پردیش کے ضلع وارانسی کے کاشی وشو ناتھ مندر میں غیر ملکی سیاحوں کے داخلے پر سختی سے نظر رکھا جارہا ہے، انتظامیہ نے کہا کہ غیر ملکی سیاحوں کی طبی جانچ کر نے کے بعد ہی انہیں اور درشن کرنے کی اجازت دی جارہی ہے۔

کاشی وشو ناتھ مندر
کاشی وشو ناتھ مندر

میڈیا سے بات کرتے ہوئے مندر انتظامیہ کے افسر وشال نے کہا کہ کورونا وائرس کی خوف سے مندر انتظامیہ نے سیاحوں کی آمد پر سختی سے نظر رکھ رہی ہے۔

دیکھیں ویڈیو

انہوں نے کہا کہ اس موقع پر پر تھرمل اسکریننگ کے ذریعے سیاحوں اور عقیدتمندوں کے درجہ حرارت کو چیک کیا جا رہا ہے اور اس کے بعد ہی مندر میں جانے کی اجازت دی جا رہی ہے۔

انہوں نے کہا کہ اس سلسلے میں ایک میٹنگ بھی کی گئی ہے، جس میں یہ فیصلہ لیا گیا ہے کہ غیر ملکی سیاحوں پر سختی سے نظر رکھا جائے گا۔

انہوں نے کہا کہ مندر کے اندر' گربھ گرہ' کو بند کر دیا گیا ہے اور اس میں داخلے کی اجازت نہیں دی گئی ہے، یہ عمل 31 مارچ تک جاری رہے گا اس کے بعد حالات کے پیش نظر نرمی برتی جائے گی۔

واضح رہے کہ اس سے قبل کل بدھ مذہب کے پیروکاروں کی ورانسی میں واقع سب سے بڑی مندر سارناتھ مندر میں بھی تالا لگا دیا گیا ہے اور دیگر سیاحتی مقام پر بھی انتظامیہ گہری نظر رکھے ہوئے ہیں۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.