ضلع علی گڑھ کے قریب واقع کاس گانج کے سیڈ پوڑا تھانہ علاقے کے میں شراب مافیا کی گرفتاری کے دوران پیش آئے واقعہ میں پولیس ٹیم کے سب انسپکٹر اشوک کمار کو مختلف حصوں میں شدید چوٹیں لگی ہیں۔ ان کو علی گڑھ کے جواہر لعل نہرو میڈیکل کالج میں علاج کے لیے داخل کرایا گیا۔
ڈاکٹروں کی اطلاع کے مطابق اشوک کمار (سب انسپکٹر) کے سر، سینے اور گھٹنے میں چھوٹے ہیں۔ ان کے میڈیکل چیکپ ہو رہے ہیں۔
اے ایم یو جواہر لعل نہرو میڈیکل کالج کے میڈیکل سپرنٹنڈنٹ پروفیسر حارث نے بتایا کہ گزشتہ روز دیر رات اشوک کمار کو (سب انسپکٹر) یہاں لایا گیا تھا۔ ان کو ایک سے زیادہ چوٹیں آئی ہیں۔ سر میں، سینے میں اور گھٹنے پر شدید چوٹیں لگی ہیں اور ابھی نیوروسرجری، سی ٹی وی ایس اور آرتھوپیڈک کے اندر علاج چل رہا ہے۔
مزید پڑھیں:
نوٹس چسپاں کرنے گئے کانسٹیبل کو پیٹ پیٹ کر مار ڈالا
پروفیسر حارث نے مزید بتایا کہ سینے میں ان کے چوٹ آئی ہے جس کی وجہ سے ایک ٹیوب ڈالا ہوا ہے۔ سی ٹی وی ایس کی ٹیم نے بتایا کہ گھٹنے میں فریکچر ہے۔ ایکس رے کے بعد سرجری ہوگی اور آرتھوپیڈک والے کریں گے اور نیوروسرجری میں ان کے سر میں دیکھنے میں بڑی چوٹ نہیں لگ رہی ہے، لیکن سٹی سکین ہو رہے ہیں۔ سٹی سکین کی رپورٹ آنے کے بعد مزید سر کی چوٹ کا مناسب علاج ہوگا۔