ETV Bharat / state

Kapil Sibel Left Congress: کپل سبل نے کانگریس چھوڑ ایس پی کے ٹکٹ پر راجیہ سبھا کا پرچہ داخل کیا - کپل سبل نے کانگریس پارٹی چھوڑی

سینیئر رہنما کپل سبل نے کانگریس پارٹی سے کنارہ کشی اختیار کرلی اور سماجوادی پارٹی کے ٹکٹ پر راجیہ سبھا کے لیے پرچۂ نامزدگی داخل کیا ہے۔ Kapil Sibal Files Nomination for Rajya Sabha

کپل سبل نے کانگریس پارٹی چھوڑی
کپل سبل نے کانگریس پارٹی چھوڑی
author img

By

Published : May 25, 2022, 1:12 PM IST

Updated : May 25, 2022, 1:58 PM IST

سینیئر وکیل کپل سِبل نے کانگریس کو الوداع کہہ کر سماجوادی پارٹی کا دامن تھام لیا ہے۔ انہوں نے سماج وادی پارٹی کے ٹکٹ پر راجیہ سبھا انتخابات کے لیے اپنا پرچۂ نامزدگی داخل کیا۔ اس سے پہلے کپل سبل نے راجیہ سبھا انتخابات کے تعلق سے سماجوادی پارٹی کے قومی صدر اکھلیش یادو سے ملاقات کی تھی۔ کہا جا رہا ہے کہ اعظم خان کی ضمانت کروانے میں کلیدی کردار نبھانے کے انعام میں سماجوادی پارٹی کپل سبل کو راجیہ سبھا بھیجنا چاہتی ہے۔ Kapil Sibel Left Congress

  • #WATCH | Uttar Pradesh: Congress leader Kapil Sibal files nomination for Rajya Sabha election, in the presence of Samajwadi Party (SP) chief Akhilesh Yadav, in Lucknow. pic.twitter.com/8yRDoSwE3g

    — ANI UP/Uttarakhand (@ANINewsUP) May 25, 2022 " class="align-text-top noRightClick twitterSection" data=" ">

تفصیلات کے مطابق کپل سِبل نے آج لکھنؤ میں اپنا پرچہ نامزدگی داخل کیا۔ اس دوران انہوں نے بتایا کہ انہوں نے 16 مئی کو ہی کانگریس سے استعفیٰ دے دیا تھا۔ سبل کی نامزدگی کے دوران سماجوادی پارٹی سربراہ اکھلیش یادو اور رام گوپال یادو بھی موجود تھے۔ کپل سبل کے استعفیٰ سے کانگریس پارٹی کو بڑا جھٹکا لگا ہے۔ کپل سبل نے سماجوادی پارٹی کے ٹکٹ پر راجیہ سبھا انتخابات کے لیے اپنا پرچہ نامزدگی داخل کیا ہے۔ 2016 میں کپل سبل اتر پردیش سے راجیہ سبھا کے لیے کانگریس کے امیدوار کے طور پر منتخب ہوئے تھے جنہیں اس وقت کی حکمران سماج وادی پارٹی کی حمایت حاصل تھی۔

  • Lucknow | I had tendered my resignation from the Congress party on 16th May: Kapil Sibal after filing a nomination for Rajya Sabha elections, with the support of SP pic.twitter.com/yS05HSFWIK

کپل سبل کے بارے میں یہ بھی مانا جاتا ہے کہ اکھلیش یادو، اعظم خان کی نظر اندازی اور رہائی کے بعد کے اشارے کے درمیان اس موقع کا فائدہ اٹھانا چاہتے ہیں۔ اعظم خان نے جیل سے باہر آنے کے بعد کہا کہ میری تباہی میں میرے اپنوں کا ہی ہاتھ ہے۔ کہا جا رہا تھا کہ اگر کپل سبل سماجوادی پارٹی کی مدد سے راجیہ سبھا جاتے ہیں تو یہ یقینی طور پر اعظم کی ناراضگی کو دور کرنے میں ایک کارگر قدم ثابت ہو سکتا ہے۔ اس کے ساتھ ہی سماج وادی پارٹی کو ایک بڑا لیڈر اور قانونی مشیر بھی ملے گا۔

Last Updated : May 25, 2022, 1:58 PM IST
ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.