ETV Bharat / state

Kanpur Viral Video خاتون کے ساتھ پولیس کی مبینہ ہراسانی کا ویڈیو وائرل - پولیس کمشنر بی پی جوگدنڈ

کانپور شہر میں سب انسپکٹر کی جانب سے ایک خاتون کے ساتھ مبینہ ہراسانی کا ویڈیو سوشل میڈیا پر تیزی سے وائرل ہورہا ہے۔ Kanpur Viral Video

پولیس کی جانب سے خاتون کے ساتھ مبینہ ہراسانی کا ویڈیو وائرل

author img

By

Published : Dec 26, 2022, 10:01 AM IST

کانپور: ریاست اترپردیش کے کانپور شہر میں ایک خاتون کے گھر میں گھس کر اس کے ساتھ مبینہ طور پر مارپیٹ کی گئی، جس کا ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہورہا ہے۔ مقامی لوگوں نے سب انسپکٹر پر خاتون کے ساتھ مارپیٹ کا الزام عائد کیا ہے۔ کانپور کے ککون تھانہ علاقے کے ہری پروا گاؤں میں سب انسپکٹر ایک خاتون کے گھر میں کچھ تحقیقات کے لیے گئے تھے جہاں خاتون نے اس کی مخالفت کی جس کے بعد خاتون اور سب انسپکٹر کے درمیان بحث ہوگئی۔ اسی دوران کمرے کے باہر سے لوگوں نے کنڈی لگا دی، مقامی لوگوں کا الزام ہے کہ بند کمرے میں خاتون اور سب انسپکٹر کے درمیان مار پیٹ ہوئی جس کا مقامی لوگوں نے ویڈیو بنا لیا۔ ویڈیو بنتا دیکھ کر سب انسپکٹر نے خاتون کی مار سے بچنے کے لیے اس کا ہاتھ پکڑ لیا جس کا ویڈیو بنا کر لوگوں نے وائرل کر دیا اور پولیس کے خلاف زیادتی کا ماحول بنانا شروع کر دیا۔ تبھی کسی کے ذریعے سے پولیس کو اطلاع ملی تو موقعے پر پہنچ کر پولیس عملہ نے سب انسپکٹر کو کمرے سے باہر نکالا۔ اب پولیس اور متاثرہ خاتون کے گھر والے ایک دوسرے پر الزامات عائد کر رہے ہیں۔

پولیس کی جانب سے خاتون کے ساتھ مبینہ ہراسانی کا ویڈیو وائرل

پولیس جس گھر میں تحقیق کے لئے گئی تھی اس گھر کی ایک لڑکی اپنی مرضی سے کسی لڑکے کے ساتھ کورٹ میریج کر لی اور اس کے ساتھ چلی گئی تھی۔ جب اس پر لڑکے کے گھر والوں کی طرف سے شکایتی تحریر دی گئی تو پولیس لڑکی کے گھر والوں کے پاس تحقیق کے لئے گئی تھی اور تمام ضروری چیزیں اور آدھار کارڈ مانگا تھا، جس پر مفرور لڑکی کی بڑی بہن اور سب انسپکٹر کے بیچ بحث اور مار پیٹ ہوگئی۔ پولیس کے اعلیٰ افسران نے اس معاملے کی تحقیق کر کے کارروائی کرنے کا یقین دلایا ہے۔ Kanpur Viral Video

کانپور کے پولیس کمشنر بی پی جوگدنڈ نے بتایا کہ ککون تھانہ کا سوشل میڈیا پر ایک ویڈیو وائرل ہورہا ہے جس میں ایک سب انسپکٹر کو خاتون کے ساتھ مبینہ ہراسانی کرتے ہوئے دیکھایا گیا ہے۔انہوں نے بتایا کہ سب انسپکٹر خاتون کے گھر کچھ تحقیقات کے لیے گئے اسی دوران ان کے درمیان بحث ہوگئی اور سب انسپکٹر کو ایک کمرے میں بند کردیا گیا اس وقت خاتون کو مارپیٹ سے روکنے کے لیے سب انسپکٹر اس کا ہاتھ پکڑے ہوئے تھا، انہوں نے بتایا کہ جس طرح کا تھانہ میں بیان درج کیا گیا ہے ویڈیو میں اس طرح کا کوئی بھی معاملہ نظر نہیں آرہا ہے۔اس معاملے کی مزید تحقیقات جاری ہے۔Kanpur Woman Allegedly Harassment by Sub Inspector

یہ بھی پڑھیں : UP Death Custody حراست میں موت کے معاملے میں 9 پولیس اہلکار معطل

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.