ETV Bharat / state

کانپور: تین اے ٹی ایم ہیکرز گرفتار - اترپردیش کی خبریں

اترپردیش کی کانپور پولیس نے تین شاطر اے ٹی ایم ہیکرز کو گرفتار کیا ہے جو جدید ٹیکنالوجی کی مدد سے اے ٹی ایم سے پیسے تو نکال لیتے تھے لیکن اکاؤنٹ سے پیسہ نہیں کٹتا تھا۔

کانپور: تین اے ٹی ایم ہیکرز گرفتار
کانپور: تین اے ٹی ایم ہیکرز گرفتار
author img

By

Published : Aug 1, 2021, 7:30 PM IST

پولیس نے ان ہیکرز کے پاس سے تقریباً ڈھائی سو سے زیادہ اے ٹی ایم کارڈز برآمد کیے ہیں اور پانچ لاکھ روپیے سے زیادہ رقم ضبط کی۔ پولیس کمشنر کانپور کی گائڈ لائن پر کرائم برانچ کانپور نے نوبستہ پولیس کے ساتھ مل کر تین انٹر اسٹیٹ اے ٹی ایم مشین ہیکرز کو گرفتار کیا ہے، پکڑے گئے شاطر اے ٹی ایم ہیکر پرمود کمار، روی کمار اور نند کشور کچھ وقت سے کانپور کے کئی بینکوں کے اے ٹی ایم سے پیسے کی چوری کررہے تھے۔

کانپور: تین اے ٹی ایم ہیکرز گرفتار

پولیس نے جب ان کو گرفتار کیا تو ان کے پاس سے ریاست کے کئی شہروں کے مختلف بینکوں کے تقریباً دو سو پچاس سے زائد اے ٹی ایم کارڈس برآمد ہوئے ہیں۔ ان لوگوں نے کانپور میں گزشتہ دنوں 6 لاکھ روپیے سے زیادہ اے ٹی ایم مشین کو ہیک کرکے نکالے تھے۔

یہ بھی پڑھیں:بستی: پولیس اور بدمعاشوں کے درمیان تصادم، دو ملزم گرفتار

کرائم برانچ کی ٹیم ان ہیکرز کے پیچھے کئی دنوں سے لگی ہوئی تھی، ان کے موبائل لوکیشن حاصل کرنے کے بعد ٹیم نے انہیں رنگے ہاتھوں گرفتار کرلیا ہے۔ پولیس نے ان کے قبضے سے جن اے ٹی ایم کارڈز کو برآمد کیا ہے۔ پولیس افسر نے بتایا کہ ہیکرز اکاونٹ ہولڈرز کو رقم دے کر اے ٹی ایم کارڈ حاصل کرتے تھے پھر اس میں رقم جمع کرتے تھے۔

اس اکاؤنٹس سے پیسے کو جب یہ اے ٹی ایم سے نکالتے ہیں تو جس وقت پیسے کے نکالے جانے کا عمل ہورہا ہوتا ہے اسی وقت یہ اپنی جدید ٹیکنالوجی سے اے ٹی ایم مشینوں میں چھیڑ چھاڑ کرتے ہیں جس سے یہ پیسہ تو نکال لیتے ہیں لیکن لکھ کر آتا ہے کہ ٹرانزیکشن فیل ہے، یہ لوگ پھر بینک میں جاکر اس کی شکایت کرکے اپنے اکاؤنٹ میں پیسہ واپس کرالیتے ہیں۔ اس طرح سے یہ ہیرا پھیری کرکے پیسہ بھی نکال لیتے ہیں اور ان کے اکاؤنٹ سے پیسہ بھی نہیں کٹتا ہے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.