ETV Bharat / state

کانپور: ڈے بورڈنگ سینٹر کا پہلا حافظِ قرآن

حق ایجوکیشن اینڈ ریسرچ فاؤنڈیشن وہ ادارہ ہے جہاں مدرسے سے فارغ طلبا کو انگریزی اور کمپیوٹر کی تعلیم دی جاتی ہے۔ اس ادارے میں شعبۂ حفظ کے لیے ڈے بورڈنگ کا الگ سے انتظام کیا گیا ہے۔ جس میں طلبہ کے لئے قیام وطعام کے ساتھ ساتھ قرآن کو حفظ کرنے کا اہتمام کیا جاتاہے۔ اس ادارے کو دو سال پہلے قائم کیا گیا تھا۔

حافظِ قرآن
حافظِ قرآن
author img

By

Published : Oct 14, 2021, 11:04 AM IST

حق ایجوکیشن اینڈ ریسرچ فاؤنڈیشن ادارہ میں ڈے بورڈنگ کا نظام دو سال پہلے عمل میں آیا تھا جس کے پہلے حافظ قرآن ابوبکر نے قرآن کا حفظ مکمل کیا اس موقع پر ایک تقریب کا انعقاد کیا گیا جس میں ان کی دستار بندی کی گئی۔

حافظِ قرآن

حق ایجوکیشن اینڈ ریسرچ فاؤنڈیشن وہ ادارہ ہے جہاں مدرسے سے فارغ طلبا کو انگریزی اور کمپیوٹر کی تعلیم دی جاتی ہے۔ اس ادارے میں شعبۂ حفظ کے لیے ڈے بورڈنگ کا الگ سے انتظام کیا گیا ہے۔ جس میں طلبہ کے لئے قیام وطعام کے ساتھ ساتھ قرآن کو حفظ کرنے کا اہتمام کیا جاتا ہے۔ اس ادارے کو دو سال پہلے قائم کیا گیا تھا۔ مذکورہ ادارہ کے پہلے حافظ قرآن طالب علم ابوبکر ہوئے۔

ابوبکر مولانا متین الحق اسامہ قاسمی کے چھوٹے صاحبزادے ہیں اور یہ ادارہ بھی مولانا متین الحق اسامہ قاسمی مرحوم نے ہی قائم کیا تھا، مولانا متین الحق اسامہ قاسمی اپنی حیات میں جمعیت علماء ہند کے اترپردیش کے صدر تھے.

حق ایجوکیشن اینڈ ریسرچ سینٹر گزشتہ دس سالوں سے مدارس سے فارغ ہونے والے علماء کرام کو عصری تعلیم کے ساتھ ساتھ تکنیکی امور سے بھی واقف کرارہا ہے۔

اب اسی ادارے میں گزشتہ دو سالوں سے حفظ قرآن کا بھی اہتمام کیا گیا ہے جس میں بڑی تعداد میں طلباء زیر تعلیم ہیں۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.