ETV Bharat / state

Irfan Solanki Case کانپور پولیس نے مکان جلانے کے الزام میں عرفان سولنکی کے قریبی کو گرفتار کیا - پولیس نے سولنکی کے قریبی کوگرفتار کیا

پولیس نے سماجوادی پارٹی کے رکن اسمبلی عرفان سولنکی کے ساتھ خاتون کا گھر جلانے کے الزام میں بھولو کو گرفتار کر لیا ہے۔ پولیس کے جوائنٹ کمشنر نے بتایا کہ بھولو کا نام عرفان سولنکی کے ساتھ کئی تنازعات میں شامل رہا ہے۔

بھولو
بھولو
author img

By

Published : Jan 24, 2023, 5:54 PM IST

کانپور: شہر کے جاجماؤ علاقہ میں ایک خاتون کے گھر میں آتشزدگی کے الزام میں مہاراج گنج جیل میں بند سماجوادی پارٹی کے رکن اسمبلی عرفان سولنکی کا معاملہ تھمنے کا نام نہیں لے رہا ہے۔ پیر کو جہاں پولس نے مذکورہ معاملے میں رکن اسمبلی کے معاون اعجاز عرف اجن کو گرفتار کیا تھا۔ اس کے علاوہ رکن اسمبلی کے ایک اور معاون بھولو کو پولس نے پیر کی دیر رات گرفتار کیا۔ پولیس بھولو کو کو عدالت میں پیش کرے گی۔ جوائنٹ کمشنر آف پولیس آنند پرکاش تیواری نے یہ اطلاع دی۔

انہوں نے بتایا کہ بھولو کے خلاف جاجماؤ سمیت کئی دیگر تھانوں میں مقدمات درج ہیں، آتش زنی کے معاملے میں بھولو بھی ملوث ہے۔ شواہد کی بنیاد پر بھولو کو گرفتار کرکے جیل بھیج دیا گیا ہے۔بھولو کے خلاف اٹیچمنٹ کا نوٹس چسپاں کیا گیا۔ اس کی اطلاع ملتے ہی اس نے پولیس کے سامنے خودسپردگی کر دی۔ پولس کی تفتیش میں یہ بات سامنے آئی ہے کہ سابق کونسلر بھولو عرف مرسلین کے خلاف چھ سنگین مقدمات درج ہیں۔ بھولو عرفان کے لیے پراپرٹی کا کام کرتا تھا۔ اب پولیس اس معاملے کی نئے سرے سے تفتیش کرے گی۔ فائل کو تحقیقات کے لیے پولیس کمشنر کے دفتر بھیج دیا گیا ہے۔

ایک طرف جہاں سماجوادی پارٹی کے کارکنان اور عہدیداران یہ چاہتے ہیں کہ ایم ایل اے عرفان سولنکی کو جلد سے جلد ضمانت ملنی چاہئے وہیں دوسری طرف کانپور پولس کمشنریٹ ان پر لگاتار شکنجہ کس رہا ہے۔ پولیس نے عرفان کے بیشتر قریبی دوستوں کو جیل بھیج دیا ہے۔

مزید پڑھیں:MLA Irfan Solanki Case ایم ایل اے عرفان سولنکی پر مزید تین نئے مقدمے درج

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.