ETV Bharat / state

لاک ڈاؤن: کانپور میں یتیم بچے کیسے آن لائن تعلیم حاصل کر رہے ہیں؟

لاک ڈاؤن کی وجہ سے ملک بھر کے تمام تعلیمی ادارے بند ہیں۔ وہیں کئی اداروں میں طلبا کی آئن لائن کلاسز شروع کی گئی ہیں۔

author img

By

Published : Jun 18, 2020, 4:19 PM IST

کانپور:لاک ڈاؤن میں یتیم بچے کیسے آن لائن تعلیم حاصل کررہے ہیں؟

کانپور کے یتیم خانہ میں مقیم یتیم بچوں کے سامنے بھی تعلیم کا بڑا مسئلہ در پیش ہے جسے انتظامیہ کمیٹی حل کرنے کی کوشش کر رہی ہے۔

کانپور میں پریڈ پر واقع مسلم یتیم خانہ میں اس وقت تقریبا 70 بچے مقیم ہیں، سبھی بچے زیر تعلیم ہیں، جس میں کچھ بچے سرکاری اسکول میں تو کچھ شہر کے معروف کانوینٹ اسکول میں زیر تعلیم ہیں۔

کانوینٹ اسکول میں زیر تعلیم بچوں کے سامنے بڑا مسئلہ یہ درپیش ہے کہ اسکولز آن لائن تعلیم کا سلسلہ شروع کر دیا گیا ہے۔ عام طور پر بچے اپنے گھروں میں اسمارٹ فون کے ذریعے آن لائن تعلیم حاصل کر رہے ہیں ، لیکن یتیم خانہ میں مقیم بچوں کے پاس اسمارٹ فون نہیں ہے۔

کامیڈی گانے میں یتیم خانہ احاطے میں ہی بنے گلشن پبلک اسکول کے کمپیوٹر سیکشن کو ان بچوں کی پڑھائی کے لیے مختص کر دیا گیا ہے، اب یہ بچے اس کمپیوٹر سیکشن میں جاکر آن لائن تعلیم حاصل کر رہے ہیں۔

بچوں کو یہ مسئلہ درپیش ہے کہ آن لائن تعلیم حاصل کرنے کی انہیں کسی بھی طرح کی کوئی پریکٹس نہیں ہے، اس لیے کمیٹی نے ایک ٹیچر بھی متعین کر دیا ہے جو ان یتیم بچوں کو آن لائن پڑھنے میں مدد کرتے ہیں۔ تعلیم میں جو بھی مسائل پیش آتے ہیں طلبا ٹیچر کے ذریعے حل کرتے ہیں۔

مسلم یتیم خانہ کمیٹی میں مقیم بچوں کی تعلیم پر خصوصی توجہ دی جاتی ہے جہاں یہ بچے اچھے اسکولز میں تعلیم حاصل کررہے ہیں وہیں ان بچوں کی تعلیم کو اور پختہ کرنے کے لیے الگ سے یتیم خانہ میں ٹیچر رکھے گئے ہیں جو ان بچوں کو تعلیم حاصل کرنے میں آنے والے درپیش مسائل پر ہر طرح سے مدد کرتے رہتے ہیں۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.