جئے واجپئی پر الزام ہے کہ وہ اپنے رسوخ کے سبب کوئی ٹیکس نہیں بھرتا تھا، جو اس وقت پولیس کی گرفت میں ہے۔
کانپور میں آٹھ پولیس اہلکاروں کے قتل کے الزام میں پکڑا گیا جئے واجپئی جب سے پولیس کی گرفت میں آیا ہے تب سے اس سے تفتیش جاری ہے۔
اسی سلسہ میں جئے واجپئی کے تقریباً 27 املاک پر پولیس نے قانونی کاروائی کی ہے۔ وکاس دوبے کا خاص ساتھی کہا جانے والے جئے واجپئی کی کانپور کے متعدد علاقوں میں 27 اراضی پولیس کی جانچ کے دائرے میں آئی ہے۔ ان جائیداد پر تفتیش جاری ہے۔
ان جائیداد پر ٹیکس کی چوری اور ہیرا پھیری کے معاملہ بھی سامنے کھل کر آرہے ہیں۔ کانپور میئر نے ٹیکس چوری کرنے کے معاملے کی تفتیش شروع کرائی تو اس پر تقریباً 50 لاکھ سے زائد کی نگرنگم کی ٹیکس چوری کے معاملے سامنے آئے ہیں، جس میں اس نے ہاؤس ٹیکس، واٹر ٹیکس اور سیور ٹیکس کی چوری نگر نگم کے افسران کے ساتھ مل کر کی ہے۔
مزید پڑھیں:
کانپور کیس: ملزم گوپال سینی کی خودسپردگی
اس نے افسران کے ساتھ مل کر نگر نگم کو تقریباً 50 لاکھ روپیہ سے زائد کا نقصان پہنچایا ہے۔ اس معاملے میں کانپور میونسپل کارپوریشن کی میئر پرمیلا پانڈے مددگار رہے افسران پر جانچ کر کاروائی کرنے کی بات کہہ رہی ہیں۔