ETV Bharat / state

کانپور: مالک کے ماسک نہ پہننے پر بکروں کو جیل - Goat jailed for not wearing owner's mask

یوپی کے کانپور میں پولیس نے ایک بکرا پکڑا اور اسے تھانے لے آئے۔ لوگوں کا کہنا ہے کہ پولیس نے اس بکرا مالک کے ماسک نہ لگانے کی وجہ سے پکڑا۔ اس کیس سے متعلق ایک ویڈیو بھی سوشل میڈیا پر وائرل ہے۔

Kanpur: Goat jailed for not wearing owner's mask
کانپور: مالک کے ماسک نہ پہننے پر بکرا کو جیل
author img

By

Published : Jul 27, 2020, 8:27 PM IST

کانپور کے بیگم گنج علاقے میں پولیس کی ایک ویڈیو وائرل ہوئی ہے۔ اس میں پولیس ایک جیپ میں بکرا لے کر جاتی دکھائی دے رہی ہے۔ وائرل ویڈیو میں دعویٰ کیا گیا ہے کہ مالک کے ماسک نہ لگانے کے الزام میں پولیس بکرا کو پکڑ کر تھانے لے گئی ہے۔

صرف یہی نہیں پولیس نے بکرے کو گھنٹوں تھانے میں باندھے رکھا۔ جب بکرے کے مالک کو اس معاملے کا علم ہوا تو وہ تھانہ بیگم گنج پہنچا۔ جہاں اس نے پولیس اہلکاروں سے بکرے کو واپس کرنے کی التجا کی۔ تب انسپکٹر بابو نے بکرا مالک کے حوالے کردیا اور آوارہ نہ چھوڑنے کی ہدایت کی۔

اس سلسلے میں علاقائی افسر انور گنج سیف الدین بیگ نے بتایا کہ بیگم گنج پولیس علاقے میں لاک ڈاؤن پر عمل کرانے کی ذمہ داری انجام دے رہی ہے۔ دریں اثنا ماسک کے بغیر ایک نوجوان بکرا لے کر جارہا تھا، جو پولیس کو دیکھ کر بکرا چھوڑ کر فرار ہوگیا۔ بکرے کو لاوارث حالت میں دیکھ کر پولیس اسے جیپ میں بٹھا کر تھانے لے آئی۔ بعدازاں جب بکرا مالک تھانے پہنچا تو بکرا اس کے حوالے کردیا گیا۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.