ریاست اترپردیش کے ضلع کانپور میں کورونا وائرس تیزی سے پھیل رہا ہے اور ہر روز مریضوں کی تعداد میں اضافہ ہورہا ہے۔ Corona Cases in Kanpur گزشتہ 24 گھنٹے میں کانپور میں سو سے زائد مریض نکلنے کے بعد ضلع انتظامیہ حرکت میں آگئی ہے۔ ضلع مجیسٹریٹ کانپور نے تمام مذاہب کے رہنماؤں کی ایک میٹنگ بلائی۔ Kanpur DM with Religious Leaders
میٹنگ میں سبھی سے اپیل کی کہ جن لوگوں کو ویکسین کی پہلی ڈوز نہیں لگی ہے، وہ پہلی ڈوز لگوا لیں اور جن لوگوں کو دوسری ڈوز لینے کا وقت آگیا ہے، وہ وقت پر دوسری ڈوز لگوا لیں۔
ضلع مجسٹریٹ نے تمام مذاہب کے نمائندوں سے اپیل کی ہے کہ وہ لوگوں کو ویکسین لگانے کے لیے بیدار کریں اور بچوں کو بھی ویکسین لگائیں۔ حکومت نے 15 سے 18 سال کے عمر کے بچوں کے لیے بھی ویکسین لگانے کا اہتمام کیا ہے۔
واضح رہے کہ کانپور میں آج کورونا وائرس ک 103 مریض سامنے آئے ہیں۔ اس وقت کانپور میں 359 ایکٹو کیس ہیں۔
مزید پڑھیں: Third Covid Wave in Uttar Pradesh: کورونا کی تیسری لہر کے مدنظر مظفرنگر میں تیاریاں مکمل