ETV Bharat / state

سماجی فاصلہ قائم کرکے کیا گیا رامپور میں جمعہ کا اہتمام

author img

By

Published : Jun 12, 2020, 6:24 PM IST

ریاست اترپردیش کے رامپور میں آج نماز جمعہ کا اہتمام سماجی فاصلہ قائم کرکے کیا گیا۔ جامع مسجد رامپور سمیت ضلع کی تمام مساجد میں عام مصلین نے ایک لمبی مدت کے بعد آج نماز جمعہ ادا کی۔

رامپور میں جمعہ کا اہتمام
رامپور میں جمعہ کا اہتمام

رامپور میں تقریباً 12 جمعہ کے بعد آج ضلع کی تمام مساجد میں عام مصلین نے پہنچ کر نماز جمعہ کا اہتمام کیا۔ کوڈ۔ 19 سے بچاؤ کے لئے جہاں دیگر شعبہ ہائے زندگی کو بند کر دیا گیا تھا۔

دیکھیں ویڈیو

وہیں بھیڑ بھاڑ کم سے کم کرنے غرض سے اجتماعی طور پر ادا کی جانے والی عبادت نمازوں کو بھی مساجد ادا کرنے پر مکمل روک لگانی پڑی تھی۔

ان لاک ون میں 8 جون کو جب بازاروں اور مالز وغیرہ کو کھولا گیا تو مذہبی مقامات کو کھولنے کی بھی اجازت کچھ شرائط کے ساتھ دی گئی۔

ریاستی حکومت نے عبادگاہوں کو کھولنے کے سلسلے میں جو شرائط و ضوابط طے کئے تھے انہیں پر عمل کرتے ہوئے آج رامپور کی جامع مسجد سمیت ضلع بھر کی تمام مساجد میں عام مصلین نے نماز جمعہ ادا کی۔

رامپور میں جمعہ کا اہتمام
رامپور میں جمعہ کا اہتمام

نماز کے لئے لوگ گھروں سے ہی وضوع کرکے آئے اور سنت و نوافل کا اہتمام بھی گھروں پر ہی کیا۔ سماجی فاصلہ قائم کرنے کے لئے مساجد میں پہلے سے ہی ایک۔ ایک میٹر کے فاصلہ پر سفید نشانات بنا دیے گئے تھے۔

نمازی انہیں نشانات کے تحت اپنی صفوں میں بیٹھے۔ امام صاحب سمیت تمام مصلین ماسک بھی لگائے ہوئے تھے۔ جامع مسجد میں مختصر خطبہ ہوا اور عوام کو سوشل ڈسٹینسنگ قائم کرنے سے متعلق ہدایات دی گئیں۔

جامع مسجد میں امامت کا فریضہ نائب امام جامع مسجد مولانا فیضان خان نے انجام دیا، جبکہ بنگلہ آزاد خاں میں واقع مسجد تکیہ ممران میں ملک کے معروف اسلامی اسکالر اور داعی اسلام ڈاکٹر عبداللہ طارق جمعہ کی نماز کی امامت کی، ان کا خطبہ آن لائن بھی نشر کیا گیا۔ ساتھ ہی یہاں دو مرتبہ جماعت ہوئی۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.