لکھنو :ریاست اتر پردیش کے دارالحکومت لکھنو میں منعقدہ جلوس میں بڑی تعداد میں عوام نے شرکت کی اور پرچم محمدی کو لہرایا۔ اس موقع پر مولانا خورشید برکاتی نے ای ٹی وی بھارت سے بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ یہ جلوس محمدی تقریبا 25 ہر برس لکھنو کے شاہ دوشی کے مزار سے قطب اودھ شاہ مینا شاہ کے مزار پر اختتام پذیر ہوتا ہے۔ اس میں بڑی تعداد میں لوگ شرکت کرتے ہیں اور سبھی اپنے آقا آخری پیغمبر محمد مصطفی صلی اللہ تعالی علیہ وسلم سے عقیدت کا اظہار کرتے ہیں۔
انہوں نے کہا کہ پیغمبر اسلام نے انسانیت کا پیغام دیا تھا ۔اسی پیغام کو عام کرنے کے لیے اس جلوس میں بوڑھے بچے خواتین بزرگ افراد شامل ہیں اور پورے شان و شوکت کے ساتھ جلوس نکالا جا رہا ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ نہ صرف لکھنو بلکہ پوری دنیا میں آج پیدائش مصطفی منایا جا رہا ہے جس کی جھلک لکھنو کے ہر علاقے میں دیکھی جا سکتی ہے۔
یہ بھی پڑھیں:EID Milad Un Nabi 2023 لکھنؤ میں جشن میلاد النبی اور کل ہند مشاعرہ نعت کا شاندار انعقاد
انہوں نے کہا کہ پیغمبر اسلام کے پیغامات کو عام کرنے کی کوشش ہے۔ جس طریقے سے انہوں نے انسانیت کا پیغام دیا امن و امان قائم رکھنے کا درس دیا اور ہر شعبہ زندگی کو بہتر طریقے سے گزارنے کا کی ہدایت دی اسی پر عمل کرنے کے لیے اور عوام کو بتانے کے لیے ہم لوگ سڑکوں پہ آئے ہیں اور ان کی پیدائش کو پورے جوش و خروش کے ساتھ منا رہے ہیں۔