بی جے پی قو می صدر جے پی نڈا آج صبح 9بجے اتر پردیش کے ضلع گوتم بدھ نگر کا دورہ کیا ,جہاں ڈی این ڈی ٹول پر گوتم بدھ نگر کے رکن پا رلیمان ڈا کٹر مہیش شرما، و راجیہ سبھا رکن سریندرناگراور رکن اسمبلی پنکج سنگھ کے علاوہ بی جے پی کارکنان نے استقبال کیا۔
جے پی نڈا کے یہاں پہنچنے کی وجہ سے ڈی این ڈی پر جام لگ گیا۔
جے پی نڈا آگرہ میں ایک عوامی ریلی سے خطاب کر یں گے۔
وا ضح رہے کہ بی جے پی صدر منتخب ہو نےکے بعد وہ پہلی دفعہ کسی بھی ریلی سے خطاب کریں گے۔
اس دوران جے پی نڈا نے کہا کہ وہ عوا م کے درمیا ن جائیں گے اور سی اے اے و این آر سی کو لے کر عوام میں پھیلی بدگمانی کو دور کریں گے اور سا تھ ہی عوا م کو سی اے اے ,این آر سی کے تئیں بیدار بھی کریں گے ۔