ETV Bharat / state

Youm Ashura یومِ عاشورہ کے تعلق سے شیعہ سنی علماء اکرام کی ایک مشترکہ پریس کانفرنس - یومِ عاشورہ کے تعلق سے علماء کی پریس کانفرنس

علیگڑھ مسلم یونیورسٹی (اے ایم یو) اولڈ بوائز لاج پر یومِ عاشورہ کے تعلق سے شیعہ سنی علماء اکرام کی ایک مشترکہ پریس کانفرنس منعقد ہوئی جس میں کئی اہم سنجیدہ مسئلوں پیغام عام کیا گیا۔ joint press conference of Shia Sunni Ulema related to Ashura Day

Etv Bharat
Etv Bharat
author img

By

Published : Jul 28, 2023, 9:24 PM IST

علیگڑھ مسلم یونیورسٹی (اے ایم یو) اولڈ بوائز لاج پر یومِ عاشورہ کے تعلق سے شیعہ سنی علماء اکرام کی ایک مشترکہ پریس کانفرنس منعقد ہوئی جس میں کئی اہم سنجیدہ مسئلوں پیغام عام کیا گیا۔ پریس کانفرنس میں علیگڑھ کربلا کے متولّی سید مختار زیدی نے عاشورہ کا دن نہایت ہی امن و سکون سے گزارے کی اپیل کی، انھوں نے کہا کہ ابھی تک علیگڑھ میونسپل کارپوریشن کی جانب سے تمام تیاریاں بہتر کی گئی ہے، جلوس کے راستوں کو صاف کرنے کا کام مسلسل چل رہا ہے اب اگر مذید بارش ہوتی ہے تو لوگ صبر وتحمل سے کام لیں، انھوں نے کل عاشورہ کے دن میونسپل کارپوریشن کے لوگ اس بات کا خاص خیال رکھیں کہ کوئی ایسا موقع نہ دیں جس سے انکی کارکردگی پر سوالیہ نشان لگے، انھوں نے کہاکہ ہمارا اولین مقصد آپسی بھائی چارہ اور پیار ومحبت کو قائم رکھنا ہے۔

انھوں نے کہا کہ علی گڑھ مسلم یونیورسٹی سے جلوس، پھول چوراہے سے اور سید واڑہ سے کربلا کو روانہ ہونگے وہیں شہر بھر میں 200 کے قریب منتی تعزیہ بھی اُٹھائے جائینگے جو مختلف راستوں سے کربلا پہنچیں گے۔ اس موقع پر شیعہ علماء اکرام نے کہا کہ واقعہ کربلا کا پیغام کسی ایک قوم یا طبقہ کے لئے نہیں بلکہ تمام انسانیت کے لئے ہے، انھوں نے کہاکہ امام حسین تمام انسانیت کے لئے ایک رول ماڈل ہیں انکی جنگ ظلم کے خلاف اور مظلوموں کی حمایت میں تھی انھوں نے بھی تمام لوگوں سے اپیل کی کہ نماز کے اوقات پر مساجدوں سے جلوس نکلے تو خاموشی اختیار کریں۔

شہر مفتی محمد خالد حمید نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ محرم غم کا مہینہ ہے اسی مہینہ میں امام حسین اور ان کے ساتھی شہید ہوئے تھے ان لوگوں نے حق کا پرچم بلند کرنے کے لیے اپنی زندگیوں کو قربان کر دیا مسلمانوں کو چاہیے کہ وہ حق کے لیے متحد ہو جائیں اور اس کو قائم کرنے کے لیے عملی اقدام کریں۔ انھوں نے مذید کہا کہ یومِ عاشورہ کے جلوس میں نوجوان کوئی ایسی حرکت نہ کریں جو غیر اخلاقی ہو اور جس کی اسلام بھی اجازت نہ دیتا ہو۔ مفتی محمد خالد حمید نے مسلمانوں سے اپیل کی کہ جلوس میں مرکری، روڈ، وغیرہ نہ پھوڑیں، جلوس کے دوران نماز کے اوقات ہونے پر مسجدوں میں نماز ادا کریں۔

اولڈ بوائز ایسوسی ایشن اے ایم یو کے نائب صدر ڈاکٹر محمد آعظم میر نے بھی تمام لوگوں سے صبر تحمل سے کام لینے کی اپیل کی ہے اور کہا ہے کہ دوسرے مذاہب کے لوگوں کا احترام کریں۔ تنظیم العزا کے سیکریٹری نادر عباس نقوی نے کہا کہ پورے علی گڑھ سے جلوس اپنے طے شدہ راستوں سے ہوتے ہوئے کربلا شاہ جمال پہنچیں گے جس کے لئے تیاریاں مکمل کرلی گئی ہیں، صبح9 پر بیت الاصلواۃ میں مجلس کے بعد 10 بجے جلوس برآمد ہوگا، یہاں سے آفتاب ہال ہوتا ہوا شمشاد مارکیٹ پہنچے گا اور جیل روڈ سے ہوتا ہوا گولر روڈ، دہلی گیٹ کے لئے روانہ ہوگا۔ یہاں شہر کے دیگر جلوس اس میں جڑ جائیں گے اور یہاں سے سب آگے پیچھے کربلا کے لئے جائیں گے۔

یہ بھی پڑھیں: Mob Lynching of Muslims مسلمانوں کے خلاف لنچنگ کے بڑھتے واقعات پر سپریم کورٹ کا مرکزی اور ریاستی حکومتوں کو نوٹس

انھوں نے بتایا کہ جلوس میں شمشاد مارکٹ، جیل رود، دہلی گیٹ اور کربلا پر خطاب کیا جائیگا۔ غور طلب ہے کہ اس سلسلہ میں ضلع انتظامیہ اور نگر نگم کی جانب سے خصوصی انتظامات کئے گئے ہیں۔ پریس کانفرنس کے موقع پر ڈاکٹر آعظم میر خاں، مولانا اصغر اعجاز، مولانا مرتضی کمیل آعظمی اور نادر عباس وغیرہ موجود رہے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.