آئندہ چند ماہ بعد ریاست اتر پردیش میں اسمبلی انتخابات ہونے ہیں۔ جس کے لئے تمام سیاسی جماعتیں ایڑی چوٹی کا زور لگا رہی ہیں۔
متعدد سیاسی جماعتوں کے رہنما عوام کے ووٹ کے حصول کے لئے ریاست کے مختلف اضلاع کا دورہ کرکے عوامی اجلاس سے خطاب بھی کر ہے ہیں ۔
اسی سلسلے کی ایک کڑی کے پیش نظر آج میرٹھ کے دبتھوا گاؤں میں سماج وادی پارٹی اور راشٹریہ لوک دل کی جانب سے مشترکہ طورپر ایک اجلاسAkhilesh, RLD Chief to Share Stage at Meerut Rally منعقد کیا گیا ۔
اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے سماجوادی پارٹی کے صدر اکھیلیش یادو نے یوگی حکومت پر تنقید کرتے ہوئے کہا کہ کسانوں پر بلڈوزر چلانے والی یوگی حکومت اپنے منصوبوں کو زبردستی نافذ کرہی ہے۔ جس کا خمیازہ کسانوں کو بھگتانا پڑ رہا ہے۔
انہوں نے مزید کہا کہ اتر پردیش میں اب نفرت ختم کرنے کےلیے دونوں پارٹیاں یوگی حکومت کو اقتدار سے بے دخل کرنے کے لئے پُر عز ہے۔
اکھلیش یادو کے علاوہ جینت چودھری نے کہا کہ بی جے پی کی متعصبانہ اور فرقہ وارانہ سیاست سے عوام بیزار ہے۔ عوام اب بی جے پی کے بہکاوے میں نہیں آئیں گے۔
مزید پڑھیں:متھرا میں کسان مہاپنچایت، اکھلیش اور جینت کریں گے خطاب
ادھر دونوں پارٹیوں کے کارکنان کا کہنا ہے کہ باہمی اتحاد کے ذریعہ یوگی حکومت کو اقتدار سے بے دخل کرنا ضروری ہے ۔