ہر سال کی طرح اس سال بھی بڑی تعداد میں مختلف کمپنیوں کے اعلی افسران یونیوسٹی میں آرہے ہیں اور وہ اے ایم یو کے طلبہ کو بڑی تعداد میں روزگار حاصل کرنے کا موقع فراہم کریں گے۔
اے ایم یو پلیسمینٹ سیل اور طلبہ یونین ہر سال روزگار میلے کا انعقاد کرتی ہے جس میں 50 سے زیادہ مختلف ملٹی نیشنل کمپنیز یہاں آتی ہیں۔
اس تعلق سے ابھی تک بارہ سو سے زائد طلبا نے آن لائن آف لائن فارم بھرے ہیں اور فارم بھرنے کا سلسلہ انھی تک جاری ہے جس میں تقریبا سبھی شعبہ کے طلبأ کو میں روزگار حاصل کرانے کے لیے موقع فراہم کیا جا تا ہے۔
علی گڑھ مسلم یونیورسٹی کئی کمپنیوں کے ایچ آر کو اے ایم یو کے پلیسمینٹ سیل اور طلبہ یونین کی جانب سے فیسیلیٹیٹ کیا جائے گا اور طلبہ کو سبھی کمپنیوں کے ایچ آر سے ملاقات کرنے کا موقع فراہم کیا جائے گا۔
واضح رہے کہ اے ایم یو میں گوگل، امیزان،ایچ سی ایل، وغیرہ دیگر ملٹی نیشنل کمپنیاں اس روزگار میلے میں بڑی تعداد میں شرکت کریں گی۔