ETV Bharat / state

بارہ بنکی میں روزگار میلہ کا انعقاد - ڈیکی الیکٹرانک لمیٹیڈ میں 65 انٹرویو ہوئے

بارہ بنکی میں گورنمنٹ آئی ٹی آئی کی جانب سے روزگار میلہ کا انعقاد کیا گیا جہاں پر 170 طلبا کو ملازمت ملی۔

job fair organized in barabanki uttar pradesh
بارہ بنکی میں روزگار میلہ کا انعقاد
author img

By

Published : Dec 23, 2020, 9:50 PM IST

ریاست اترپردیش کے ضلع بارہ بنکی میں گورنمنٹ آئی ٹی آئی کی جانب سے روزگار میلہ کا انعقاد کیا گیا۔ اس روزگار میلے میں تقریبا 170 طلبا کو مختلف ٹریڈس میں ملازمت دی گئی۔ تمام منتخب امیدواروں میں آج تقرری نامہ تقسیم کیا گیا۔ میلے میں روزگار حاصل کرنے والے امیدواروں کے چہرے پر خوشی واضح طور پر نظر آرہی تھی۔

آئی ٹی آئی کے پرنسپل دیپک کمار یادو نے بتایا کہ روزگار میلے میں ہیویلس انڈیا لمیٹیڈ نے کل 60 امیدواروں کا انٹرویو لیا، جن میں سے 44 ملازمت کے لیے منتخب ہوئے۔ راکی منڈا لمیٹیڈ نے 70 کا انٹرویو لیا، جن میں سے 51 منتخب ہوئے۔

یہ بھی پڑھیں: لکھنؤ: مسلم مسافر خانہ کی اعظمی ریسٹورنٹ کو بند کردیا جائے گا کیا؟

ڈیکی الیکٹرانک لمیٹیڈ میں 65 انٹرویو ہوئے، جن میں سے 44 کا انتخاب ہوا۔ میک آرگینکس انڈیا رسرچ انسٹیٹیوٹ میں 30 انٹرویو میں سے 18 کا انتخاب، جبکہ 25 نان ٹیکنیکل میں سے 13 کا انتخاب کیا گیا۔

اس طرح کل 250 امیدواروں میں سے 170 امیدواروں کو ملازمت حاصل ہوئی۔ تمام منتخب امیدواروں میں آج تقرری نامہ تقسیم کیا گیا۔ روزگار میلے میں ملازمت حاصل کرنے والوں کو آئی ٹی آئی کے پرنسپل دیپک کمار نے نئی زندگی کے لیے نیک خواہشات کا اظہار کیا۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.