ETV Bharat / state

شعر و ادب کے فروغ میں جونپور کی خدمات ناقابل فراموش: پروفیسر آفاقی - اتر پردیش کے ضلع جونپور

پروفیسر آفتاب احمد آفاقی نے کہا کہ اردو شعر و ادب کے فروغ میں جونپور کی خدمات ادبی تاریخ میں ایک علیٰحدہ باب کی حیثیت رکھتی ہے۔

شعر و ادب کے فروغ میں جونپور کی خدمات ناقابل فراموش: پروفیسر آفاقی

author img

By

Published : Feb 8, 2021, 4:04 PM IST

ریاست اتر پردیش کے ضلع جونپور میں واقع محلہ میر مست ساجدہ گرلز انٹر کالج کے ہال میں شیراز ہند اکادمی جونپور کی جانب سے پروفیسر آفتاب احمد آفاقی صدر شعبہ اردو بنارس ہندو یونیورسٹی کے اعزاز میں ایک تقریب کا اہتمام کیا گیا۔ جس میں اردو زبان و ادب کی موجودہ صورتحال پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

اس موقع پر پروفیسر آفاقی نے کہا کہ اردو شعر و ادب کے فروغ میں جونپور کی خدمات ادبی تاریخ میں ایک علیٰحدہ باب کی حیثیت رکھتی ہیں اس خطے میں کئ مایہ ناز علمی و ادبی شخصیات پیدا ہوئیں جن کی نگارشات ادب میں اضافے کا حکم رکھتی ہیں۔

یہ ہمارے لیے طمانیت کی بات ہے کہ آج بھی ادبی محفلیں یہاں منعقد کی جارہی ہیں اور شعر و ادب پر مشتمل تصانیف منظرِ عام پر مسلسل آرہی ہیں۔

پروفیسر آفاقی کو شرکاء تقریب نے اپنی اپنی کتابیں بھی پیش کیں۔ تقریب کی صدارت کالج کے مینیجر ڈاکٹر اختر سعید مسیحا جونپوری نے کی۔
وہیں تقریب میں ابوذر انصاری،قاری اشتیاق احمد ضیاء جونپوری، ماسٹر عبد الباری، ڈاکٹر عبدالرحمٰن مجاہد، احمد حفیظ جونپوری، اسیم مچھلی شہری، مونس جونپوری، ڈاکٹر آفتاب جونپوری سمیت قمر جونپوری نے شرکت کی۔
آخر میں شیراز ہند اکادمی جونپور کے صدر محمد عرفان جونپوری نے مہمان و دیگر حضرات کا شکریہ ادا کیا۔

یہ بھی پڑھیں: جونپور: مدر ٹریسا فاؤنڈیشن کی جانب سے پروگرام کا انعقاد

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.