ماتا پرساد کے انتقال کی خبر ملتے ہی ان کے آبائی وطن جونپور میں رنج و غم کی لہر دوڑ گئی۔
ماتا پرساد 11 اکتوبر 1924 کو جونپور ضلع کے تحصیل مچھلی شہر کے محلہ قضیانہ میں جگ روپ رام کے گھر میں پیدا ہوئے۔
ماتا پرساد مختلف خوبیوں کے مالک تھے۔ 43۔1942میں مچھلی شہر سے ہندی۔اردو میں مڈل امتحان پاس کیا۔
گورکھپور میں مزید تعلیم و تربیت کے بعد ضلع کے منڈیاہوں بلاک علاقہ کے پرائمری اسکول بیلوا میں اسسٹنٹ ٹیچر کی حیثیت سے خدمات انجام دیتے ہوئے ہندی ادب کا امتحان پاس کیا۔
اپنے تدریسی دور میں ہی انہیں لوک گیت اور نغمہ لکھنے کا شوق ہوا ۔
1955 میں انہیں ضلع کانگریس کمیٹی کا سکریٹری بنا یا گیا۔
ماتا پرساد سیاست میں بابو جگ جیون رام کو اپنا ہیرو مانتے تھے ۔
ماتا پرساد ضلع کے شاہ گنج (محفوظ) اسمبلی حلقہ سے کانگریس کے ٹکٹ پر 1957 سے 1974 تک مسلسل پانچ مرتبہ رکنِ اسمبلی رہے۔
1980 سے 1992 یعنی 12 سال تک وہ اتر پردیش قانون ساز کونسل کے رکن رہے۔
ریاست کے اس وقت کے وزیر اعلیٰ نارائن دت تیواری نے انہیں 1988 سے 89 تک اپنی کابینہ میں وزیر برائے محصولات بنایا تھا۔
نرسمہا راؤ کی حکومت نے انہیں 21 اکتوبر 1993 کو اروناچل پردیش کا گورنر بنایا اور 31 مئی 1999 تک گورنر رہے۔