جونپور کے تھانہ سجان گنج علاقہ میں دو فریق کے مابین زمینی تنازع کو لے جھگڑا ہوگیا۔ دونوں فریق کی جانب سے جم کر لاٹھی ڈنڈے چلے۔ تقریباً 30 منٹ تک لڑائی جاری رہی۔
![Jaunpur: Beatings between two sides in a land dispute](https://etvbharatimages.akamaized.net/etvbharat/prod-images/7351983_7_7351983_1590486545417.png)
اس مار پیٹ میں دونوں فریق کے قریب آدھا درجن افراد زخمی ہوئے ہیں۔ سوشل میڈیا پر اس جھگڑے کا ویڈیو وائرل ہورہا ہے۔ پولیس کی عدم توجہی کی بنیاد پر علاقے میں آئے دن مار پیٹ کی واردات سامنے آرہی ہے۔
![Jaunpur: Beatings between two sides in a land dispute](https://etvbharatimages.akamaized.net/etvbharat/prod-images/7351983_447_7351983_1590486627711.png)
زخمی افراد کو ہسپتال میں داخل کیا گیا ہے۔ پولیس نے موقع پر پہنچ کر حالات کا جائزہ لیا اور وائرل ویڈیو کی بنیاد پر پولیس نے مقدمہ درج کیا ہے۔
گزشتہ دنوں شاہ گنج میں بھی اس طرح کے واقعات سامنے آئے تھے۔