ETV Bharat / state

جونپور: اولیاء سیرت کمیٹی نے ضلع مجسٹریٹ کو سونپا میمورنڈم - اردو خبر

ریاست اتر پردیش کے ضلع جونپور میں اولیاء سیرت کمیٹی نے تاریخی جلوس جشنِ معراج النبی کے تعلق سے آج ضلع مجسٹریٹ کو اپنے مطالبات کے ساتھ ایک میمورنڈم سونپا۔

جونپور: اولیاء سیرت کمیٹی نے ضلع مجسٹریٹ کو سونپا میمورنڈم
author img

By

Published : Mar 9, 2021, 7:47 AM IST

اولیاء سیرت کمیٹی ہر برس جشنِ معراج النبی کا انعقاد کرتی ہے۔ ہر سال کی طرح اس سال بھی ماہ قمری 26، 27 رجب المرجب بمطابق 11 مارچ کو تاریخی قدیمی جلوس جشنِ معراج النبی کا تزک و احتشام کے ساتھ انعقاد کرے گی۔ اسی تعلق سے آج اولیاء سیرت کمیٹی کے عہدیداران نے پانچ نکاتی مطالبات کے ساتھ ضلع مجسٹریٹ کو ایک میمورنڈم پیش کیا۔

جونپور: اولیاء سیرت کمیٹی نے ضلع مجسٹریٹ کو سونپا میمورنڈم

اولیاء سیرت کمیٹی کے جنرل سکریٹری کمال الدین انصاری نے ای ٹی وی بھارت سے خصوصی گفتگو میں بتایا کہ جشنِ معراج النبی و جلوس مدح صحابہ تقریباً 103 برس سے اپنی قدیمی روایات کے مطابق منایا جاتا ہے۔ اسی سلسلے میں آج ہماری کمیٹی نے ضلع مجسٹریٹ کو میمورنڈم پیش کیا ہے۔

انہوں نے بتایا کہ جلوس میں شہر کی تمام نعت خواں انجمنیں شرکت کر کے اپنا کلام پیش کرتی ہیں تو وہیں فن سپہ گری کے اکھاڑے اپنے فن کا مظاہرہ کرتے ہیں اور شہر میں جگہ جگہ عوام اسٹیج لگا کر انجمن و اکھاڑے والوں کی حوصلہ افزائی کرتے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ جلوس اولیاء مسجد سوتہٹی بازار سے قومی یکجہتی جلسہ کے بعد اٹھ کر اپنے قدیمی راستوں سے ہوتا ہوا اٹالہ شاہی مسجد پر پہنچ کر جلسے کی شکل میں تبدیل ہو جائے گا۔

کمال الدین انصاری نے مزید کہا کہ کورونا وائرس کے بعد یہ پہلا پروگرام ہے، ہم لوگوں میں کافی خوشی کا ماحول ہے، لیکن چونکہ ملک بھر میں کورونا پھیلا ہوا ہے، انتظامیہ کی جانب سے دی گئیں کورونا گائیڈ لائنس پر عمل کرتے ہوئے اس پروگرام کو منعقد کیا جائے گا۔

For All Latest Updates

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.