ETV Bharat / state

Jashn e Eid Milad Un Nabi سنتوں پر چلنا ہی نبی پاکﷺ سے سچی عقیدت، سیرت کمیٹی کے صدر - Eid miladun Nabi held in Machhali Shahar jaunpur

جونپور کے تحصیل مچھلی شہر میں عید میلاد النبی کے پروگرام کا اہتمام 19 ریبع الاول کو کیا جاتا ہے۔ جو ملک کے دیگر حصوں میں منائے جانے والے تقاریب سے منفرد ہے۔ یہاں 19 ریبع الاول کو عید میلادالنبی پروگرام کا اہتمام گذشتہ 67 برسوں سے مسلسل کیا جارہا ہے۔ Jashn E Eid Milad Un Nabi held in Machhali Shahar jaunpur

jashn-e-eid-milad-un-nabi-held-in-machhali-shahar-jaunpur
نبی پاک ﷺ کی سنتوں پر چلانا ہی سچی عقیدت، سیرت کمیٹی کے صدر
author img

By

Published : Oct 21, 2022, 3:43 PM IST

Updated : Oct 21, 2022, 5:29 PM IST

جونپور: ماہ ربیع الاوّل کی آمد کے ساتھ ہی بڑے پیمانے پر لوگ گلی، مساجد، گھروں کو اپنی وسعت کے مطابق چراغاں و قمقموں سے سجاتے ہیں اور عقیدت و احترام کے ساتھ گلی، محلوں، چٹی، چوراہوں پر جلسہ سیرت رسول و مدح صحابہ پروگرام کا اہتمام کرتے ہیں اور 12 ربیع الاول کو عید میلاد النبی کے جلوس کا بھی اہتمام کیا جاتا ہے۔ تاہم جونپور کے تحصیل مچھلی شہر میں عید میلاد النبی کے پروگروام 19 ریبع الاول کو کیا جاتا ہے، جو ملک کے دیگر حصوں میں منائے جانے والے تقاریب سے منفرد ہے۔ یہاں 19 ریبع الاول کو عید میلادالنبی پروگرام کا اہتمام گذشتہ 67 برسوں سے مسلسل کیا جارہا ہے۔ 19 ریبع الاو کو تقاریب کا اہتمام کیے جانے کے تعلق سے ای ٹی وی بھارت نے سیرت کمیٹی کے صدر سے اصل وجہ جاننے کی کوشش کی۔ ای ٹی وی بھارت کے ساتھ بات چیت کرتے ہوئے مچھلی شہر سیرت کمیٹی کے صدر شمس الاسلام نے کہاکہ اس کی شروعات مولوی محمد عمر جعفری و محمد عبد السلام نے کی تھی۔ Jashn E Eid Milad Un Nabi in Machhali Shahar jaunpur

انہوں نے کہاکہ' برسوں پہلے یہاں بھی 12 ریبع الاول کو ہی عید میلادالنبی کے جلوس کا اہتمام کیا جاتا تھا۔ تاہم کچھ نا خوشگوار واقعہ کی وجہ سے اسے ملتوی کرنا پڑا۔ انہوں نے مزید کہاکہ ہائی کورٹ کے حکم کے مطابق اب یہاں 67 برسوں سے 12 ربیع الاول کے بجائے 19 ربیع الاول کو جلوس کا اہتمام کیا جاتا ہے۔

ویڈیو

بتادیں کہ مچھلی شہر میں عید میلادالنبی کے نسبت سے چلنے والا پروگرام تین روز مسلسل چلتا ہے، پہلے دن تاریخی جامع مسجد کے میدان میں جلسہ قومی یکجہتی کا انعقاد کیا جاتا ہے، دوسرے روز انجمنیں مسجد شاہ اشرف سے بعد نماز عصر نکل کر جگہ جگہ لگے نعتیہ کلام پیش کرتی ہوئے اور فن سپاہ گری کے اکھاڑے اپنے فن کا مظاہرہ کرتے ہوئے فجر نماز سے قبل جامع مسجد کے میدان میں پہونچ کر اختتام پذیر ہوجاتے ہیں۔ تیسرے روز جلسہ سیرت النبی و مدح صحابہ و طرحی نشست اور روشنی و سجاوٹ تقابلی انعامات تقسیم کیا جاتا ہے۔
سب سے خاص بات یہ ہے کہ یہاں سیرت کمیٹی کے عہدہ صدارت کے لیے انتخاب ہوتا ہے اور یہ میعاد تین برس کے لیے ہوتا ہے۔ وہیں سیرت کمیٹی کا اپنا ایک آئین بھی ہے۔ کل گیارہ انجمنیں ہیں جو نئے صدر کے انتخاب کے لیے ووٹنگ کرتے ہیں۔ انتخابات کے سلسلے میں الیکشن کمیشن بنا ہوا ہے جو اس پوری کاروائی کو اپنی زیر نگرانی مکمل کرواتا ہے، تاکہ اس جلسہ و جلوس کا نظم و ضبط قائم رہے۔
سیرت کمیٹی کے صدر شمس الاسلام نے کہاکہ ہم سبھی کو نبی کی سنتوں اور ان کے بتائے ہوئے راستوں پر چلنے کی کوشش کرنی چاہیے تبھی نبی سے سچی عقیدت و محبت کا اظہار ہوگا۔ ہمارے نبی نے ہمیشہ لوگوں کو اخوت و محبت کا درس دیا ہے، ہم بھی اس پروگرام کے ذریعے سے عوام کو اخوت ومحبت کو پیغام دینے کی کوشش کرتے ہیں۔'

مزید پڑھیں:

Last Updated : Oct 21, 2022, 5:29 PM IST
ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.