میرٹھ: مفکر قوم سرسید احمد خان کی یوم ولادت کو پورے ماہ جشن سرسید کے طور پر منایا جاتا ہے۔ اسی سلسلے کو جاری رکھتے ہوئے میرٹھ میں اے ایم یو سے تعلیم یافتہ خواتین ایسوسی یشن کی جانب سے ایک پروگرام منعقد کیا گیا۔ جس میں خواتین نے اے ایم یو میں گزارے لمحات کو یاد کر سرسید کے تعلیمی مشن کو آگے لے جانے کے لیے غور و فکر کیا۔ اس موقع پر تنطیم کے حوالے سے کہا گیا کہ تنظیم کی جانب سے ایسے غریب اور بے سہارا بچوں کی تلاش کر ان کی تعلیم کا بھی پورا خرچ اٹھایا جاتا ہے تاکہ ان بچوں تک بھی تعلیم کی روشنی پہنچ سکے۔
اے ایم یو اولڈ بوائز اور دوسری تعلیمی اداروں سے جڑی تنظیمیں شہر میں تقریبات کا اہتمام کرتی ہیں۔ اسی سلسلے کو آگے بڑھاتے ہوئے گزشتہ برس شروع کی گئی اے ایم یو ویمین ایسوسی یشن کی جانب جشن سرسید تقریب کا اہتمام کیا جاتا ہے، اسی کے تحت آج میرٹھ میں جشن سر سید منایا گیا۔
مفکر قوم سرسیّد احمد خاں کی یوم ولادت کے موقع پر جشن سرسید اور سرسیّد ڈے کے عنوان سے تقریبات کا سلسلہ 17 اکتوبر سے شروع ہو کر ماہ کے آخر تک جاری رہتا ہے۔ اسی سلسلے میں اے ایم یو ویمن الیمنی ایسوسی یشن میرٹھ کی جانب سے خصوصی پروگرام کا انعقاد کیا گیا۔ جس میں علی گڑھ مسلم یونیورسٹی سے تعلیم یافتہ الیمنی خواتین نے شرکت کی اور سماج کے مختلف شعبہ جات میں اپنی خدمات کے تجربات کا ذکر کرتے ہوئے سرسیّد کے تعلیمی مشن کو آگے بڑھانے اور پسماندہ طبقات کے بچوں کو تعلیم دلانے کے لیے ایسوسی یشن سے جڑنے اور تعاون کرنے کی لوگوں سے اپیل بھی کی۔
یہ بھی پڑھیں: جمعیۃ علماء کے وفد نے میرٹھ ڈی ایم اور پولیس کپتان سے ملاقات کی
اس موقع پر معروف شاعر سید اعزاز الدین عرف پاپولر میرٹھی نے اپنے کلام سے سامعین کو لطف اندوز کیا۔ وہیں انہوں نے تنظیم کی جانب سے غریب اور پسماندہ علاقوں کے بچوں کی تعلیم کا جو بیڑا اٹھایا ہے، اس کی بھی تعریف کی۔ ساتھ ہی ایسے دوسرے لوگوں کو بھی اس طرح کے فلاحی کاموں میں آگے آنے کو کہا۔ مزید کہا کہ اسی طرھ سرسید کے تعلیمی مشن کو پورا کیا جا سکے۔