بھارت کے وزیر اعظم نریندر مودی نے اعلان کیا تھا کہ 22 مارچ کو صبح 7 بجے سے رات کے 9 بجے تک 'جنتا کرفیو' نافذ العمل ہوگا تاکہ مہلک کرونا وائرس کو پھیلنے سے روکا جا سکیں۔ اس اعلان کے بعد دار العلوم دیوبند نے بھی ایک روز کی چھٹی کا اعلان کر دیا۔
دار العلوم دیوبند کے چاروں گیٹ آج بند رہے۔ اتنا ہی نہیں بلکہ پورے علاقے میں 'جنتا کرفیو' کا اثر دیکھنے کو ملا۔ مدرسے کے طلباء بھی دار العلوم کے اندر اپنے کمروں میں ہی محصور رہے۔ ایسا پہلی بار ہوا ہے کہ دار العلوم کے چاروں گیٹ بند رہے ہوں۔
دار العلوم دیوبند نے بھی 'جنتا کرفیو' کو کامیاب بنانے میں اپنا بھرپور تعاون دیا۔ دار العلوم دیوبند کے چاروں جانب سنّاٹا پسرا رہا۔
جنتا کرفیو کے متعلق جب ای ٹی وی بھارت نے جب دار العلوم انتطامیہ سے بات کرنی چاہی انہوں نے کمرے کے سامنے آنے سے انکار کر دیا۔