ETV Bharat / state

Jamiat Ulema Appeal to Muslim Community  شب برات، ہولی سے متعلق جمیعت علما کی مسلمانوں سے اپیل - جمیعت علماء ہند

جمعیت علماء ہند میرٹھ نے شب برات و ہولی کے پیش نظر مسلمانوں سے اپیل کرتے ہوئے کہا کہ شب برات کے دن آتش بازی اور اسٹنٹ بازی نہ کریں۔

جمیعت علماء کی مسلمانوں سے اپیل
جمیعت علماء کی مسلمانوں سے اپیل
author img

By

Published : Mar 6, 2023, 12:14 PM IST

جمیعت علماء کی مسلمانوں سے اپیل

میرٹھ: سات مارچ کو ملک بھر میں جہاں شب برات منائی جائے گی، وہیں اس دن ہولی کا تہوار بھی منایا جائے گا۔ دونوں تہوار کی اہمیت کو دیکھتے ہوئے جمیعت علماء ہند شہر میرٹھ کی جانب سے ضلع انتظامیہ کو ایک میمورنڈم پیش کیا گیا۔ میمورنڈم کے ذریعے شہر میں بجلی پانی اور صفائی کے انتظامات کو بہتر کرنے کی بات کہی گئی۔

جمیعت علماء ہند شہر میرٹھ کی جانب سے ضلع مجسٹریٹ، میونسپل کمشنر اور محکمہ بجلی کے افسران کو میمورنڈم پیش کیا گیا۔ جس کے تحت اس دن شہر میں بجلی پانی کے انتظام کے علاوہ صاف صفائی کے انتظامات کو بھی بہتر بنانے کی بات کہی گئی۔ اس کے ساتھ ہی جمیعت کے اراکین نے مسلمانوں سے اس دن عبادت کرنے کے ساتھ آتش بازی اور اسٹنٹ بازی نہ کرنے کی بھی اپیل کی اس دن کیونکہ ہولی کا تہوار بھی ہے اس کا خیال رکھتے ہوئے کوئی بھی ایسا عمل نہ کرنے کی اپیل کی جس سے ہندو بھائیوں کو بھی کوئی تکلیف پہنچے۔ جمعیت نے مسلمانوں سے اپنے علاقوں کی مساجد میں ہی نماز پڑھنے کی اپیل کی ۔ اسلام میں شب برات جیسے خاص دن کی عبادتوں کی فضیلت ثواب حاصل کرنے اور اعمال کو بہتر کرنے سے ہیں لہذا اس دن کی اہمیت کو سمجھنے اور علماء کرام کی اپیل پر عمل کرنے ضرورت ہے تاکہ شب برات اور ہولی کے تہوار کو پر سکون طریقے سے منایا جا سکے۔

یہ بھی پڑھیں : Bodh Maha Sammelan میرٹھ میں راشٹریہ بودھ مہا سمیلن کا اہتمام

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.