مظفر نگر: اترپردیش کے ضلع مظفرنگر کے محلّہ لدھا والا میں واقع ایم جی پبلک اسکول میں اصلاح معاشرہ کانفرنس کا اہتمام کیا گیا، اس کانفرنس میں جمعیت علماء ہند کے ذمہ داران اور کارکنان کے ساتھ ساتھ مولانا سید اظہر مدنی اصلاح معاشرہ کمیٹی کے قومی صدر موجود رہے، جنہوں نے معاشرے کی خرابیوں اور برائیوں پر تفصیل خطاب کیے۔
جمیعت علمائے ہند سے مولانا مکرّم قاسمی نے ای ٹی وی بھارت کے ساتھ بات چیت کرتے ہوئے مزید معلومات دی۔ انہوں نے بتایا کہ جمعیت علماء شہر مظفرنگر کی جانب سے جو اصلاح معاشرہ کے پروگرام چل رہے ہیں اسی کے تحت اس پروگرام کا بھی اہتمام کیا گیا ہے۔ انہوں نے مزید کہاکہ' جمعیت علما ہند اصلاح معاشرہ کو لے کر بے حد سنجیدہ ہے اور ایک مہم کے تحت اصلاح معاشرہ کے پروگرام کا اہتمام کیا جارہا ہے۔
انہوں نے کہاکہ ہم ذریعہ سے بتانا چاہتے ہیں کی پورے بھارت کے اندر اصلاح معاشرہ کی کمیٹیاں تشکیل دی گئی ہے اور جمعیت علمائے ہند یہ چاہتی ہے کہ معاشرے سے خرابیوں کو دور کیا جائے۔ انہوں نے مزید کہاکہ اترپردیش کے سبھی آٹھ زون کے لیے خصوصی کمیٹی تشکیل دی گئی ہے۔ زون نمبر آٹھ میں مظفرنگر، سہارنپور، میرٹھ آتا ہے تو اس کی ذمہ داری حافظ شیر دین صاحب اور مولانا زبیر رحمانی صاحب کو دی گئی ہے اور اسی پروگرام کے تحت آج ہم یہاں پر جمع ہوئے ہیں۔ آج کا یہ پروگرام مظفر نگر اصلاح معاشرہ کمیٹی کی جانب سے دسواں پروگرام ہے۔ ہم یہ چاہتے ہیں کہ مظفر نگر میں خصوصا مسلمان سماج سے برائیوں کا خاتمہ ہو۔ نشہ اور شراب نوشی عام ہو رہی ہے۔ نوجوان نسل کو اس برے لت سے دور کرنے کے لیے مہم چلائی جارہے ہیں انہیں نشہ سے دور رکھنے کے لیے جمعیت علما کی جانب سے اصلاح معاشرہ کے پروگرام کروائے جارہے ہیں۔ انہوں نے کہاکہ' جمعیت ضلع مظفرنگر کے اندر 70 سے زائد پروگرام کر چکے ہیں اور ہم اس طرح کے پروگراموں کو پورے سال کرتے رہیں گے جب تک ان برائیوں کا خاتمہ نہیں ہوجاتا۔'
مزید پڑھیں: