ETV Bharat / state

Jamiat Ulema Hind جمعیت علماء ہند نے عام لوگوں کے لیے ٹھنڈے شربت کیمپ کا اہتمام کیا - Jamiat Ulema Hind

مظفر نگر کے قصبہ بڈھانہ میں چلچلاتی گرمی کے پیش نظر جمعیت علماء ہند بڈھانہ کے زیراہتمام گزشتہ روز مین بازار پر واقع قریشیوں کی پوليا پر میٹھا ٹھنڈا شربت تقسیم کرنے کے لیے کیمپ کا انعقاد کیا گیا۔

جمعیت علماء ہند نے عام لوگوں کے لیے ٹھنڈے شربت کا کیمپ کا اہتمام کیا

author img

By

Published : Jun 9, 2023, 11:18 AM IST

مظفر نگر: ریاست اتر پردیش کے ضلع مظفر نگر کے قصبہ بڈھانہ میں چلچلاتی گرمی کے پیش نظر جمعیت علماء ہند بڈھانہ کی جانب سے گزشتہ روز جمعرات کو مین بازار پر واقع قریشیوں کی پوليا پر میٹھا ٹھنڈا شربت تقسیم کرنے کے لیے کیمپ کا انعقاد کیا گیا۔ شربت پینے کے لیے کار اور موٹر سائیکل سواروں نے اپنی گاڑیاں روک کر ٹھنڈے شربت کا مزہ لیا اور راحت محسوس کی۔ شربت تقسیم کیمپ کا اہتمام جمعیت علماء ہند کے سکریٹری محمد نوید فریدی کے خصوصی تعاون سے کیا گیا۔

اس دوران شہر صدر حافظ شیر دین اور ضلع سیکرٹری و ضلعی میڈیا انچارج محمد آصف قریشی نے کہا کہ شدید گرمی ہے۔ لو سے لوگوں کا برا حال ہے۔ ایسے میں راہگیروں کو ٹھنڈا پانی پلانے سے سکون ملتا ہے۔ اس شدید گرمی میں کسی پیاسے کو پانی پلانا بہت بڑا ثواب ہے۔ انہوں نے کہا کہ انسانیت کی خاطر ایسے چلچلاتی ہوئی گرمی میں ٹھنڈے شربت کے کیمپ لگائے جائیں جس سے آنے جانے والے لوگو اور مسافروں کو گرمی سے راحت مل سکے۔

یہ بھی پڑھیں:Jamaat Ul Hind مظفرنگر میں جمعیت علمائے ہند کی مقامی یونٹوں کی تشکیل دی گئی

انہوں نے سب سے اپیل کی کہ وہ انسانیت کا مسئلہ سمجھ کر اتنی گرمی میں پانی وغیرہ کا انتظام کریں۔ محمد نویدنے کہا کہ آئندہ بھی وقتاً فوقتاً شربت تقسیم کیا جائے گا۔ جمعیت علماء کے ذمہ داران اپنے ہاتھوں سے شربت پلا رہے تھے، ذمہ داران نے کہا کہ یہ انسانیت کی بہت بڑی خدمت ہے جو اللہ کو بہت پسند آتی ہے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.