مظفر نگر: کورونا وبا کی وجہ سے دو برس تک کانوڑ یاترا پر پابندی تھی، اس سال کانوڑ یاترا جاری ہے، جس میں بڑی تعداد میں عقیدت مند شرکت کر رہے ہیں۔ وہیں ریاستی حکومت اور انتظامیہ کی جانب سے ہر ممکن کوشش کی جارہی ہے کہ یاتریوں کو کسی قسم کی کوئی پریشانی نہ ہو، جس کے لیے تمام تر انتظامات کیے گئے ہیں۔ وہیں جمعیت علمائے ہند بھی کانوڑ یاتریوں کی مدد کے لیے آگے آئی ہے۔ ضلع بھر میں جمعیت کی جانب سے یاتریوں کے لیے کھانے پینے کا انتظام کیا جارہا ہے اور یاتریوں کے درمیان پھل بھی تقسیم کیے جارہے ہیں۔
جمعیت کے ذمہ داران کا کہنا ہے کہ جمعیت ہمیشہ آپسی بھائی چارے کو فروغ دینے کا کام کرتی ہے تو وہیں کانوڑ یاتریوں نے بھی جمعیت کی اس پہل کا خیر مقدم کیا اور کہا کہ ایسے ہی ہم سب کو مل جل کر ایک دوسرے کے تہواروں میں شریک ہونا چاہیے اور آپسی بھائی چارے کی مثال قائم کرنی چاہیے۔
یہ بھی پڑھیں: Hathras Road Accident: ہاتھرس میں ڈمپر نے چھ کانوڑیوں کو کچلا