ETV Bharat / state

12 فروری کو ہونے والے جمعیۃ علماء ہند کے اجلاس کو کامیاب بنانے کی اپیل - etv bharat urdu khabar

مظفر نگر میں جمعیۃ علماء کے اجلاس کی تیاریاں جاری ہیں۔ اسی کے پیش نظر ضلع جنرل سکریٹری قاری ذاکر حسین نے ایک میٹنگ کا اہتمام کیا اور لوگوں سے اجلاس میں بڑھ چڑھ کر شرکت کرنے اپیل کی۔

12 فروری کو ہونے والے جمعیۃ علماء ہند کے 34 ویں اجلاس کو کمبیاب بنانے کے لیے پروگرام منعقد

author img

By

Published : Feb 4, 2023, 10:29 AM IST

مظفر نگر: 12 فروری کو ہونے والے جمعیۃ علماء ہند کے 34ویں اجلاس عام کی تیاریوں کے سلسلے میں مظفّر نگر ضلع کے مختلف مقامات پر جگہ جگہ پروگرام منعقد کیے جا رہے ہیں۔ جس کے تحت مورخہ 3 فروری بروز جمعہ کو بعد نماز فجر جامع مسجد موضع مملانا دوسرا پروگرام، قبل نماز جمعہ 12 بجکر 50 منٹ مدنی مسجد مدینہ کالونی چرتھاول، تیسرا پروگرام قبل نماز جمعہ 1 بج کر 20 منٹ تکیہ والی مسجد متصل مدرسہ فیض القرآن چرتھاول، اور چوتھا پروگرام بعد نماز عصر قصبہ چھپار منعقد کیا گیا۔ جس میں کثیر تعداد میں علاقائی علماء و ائمہ کرام و عوام نے شرکت کی۔

یہ بھی پڑھیں:

اس موقعے پر جمعیت علماء اتر پردیش کے سکریٹری قاری ذاکر حسین نے خصوصی خطاب فرمایا۔ الحمد للہ سبھی علماء کرام نے 12 فروری کو ہونے والے اجلاس عام کو کامیاب بنانے کے لیے زیادہ سے زیادہ تعداد میں لوگوں کی شرکت کو یقینی بنانے پر غور وخوض کرتے ہوئے بسوں کی ترتیب قائم کی گئی۔ ان پروگراموں کے ذریعے جہاں لوگوں کو کثیر تعداد میں اجلاس میں شرکت کے لیے آمادہ کیا گیا وہیں درخواست کی گئی کہ سبھی حضرات اپنے گھروں کی مستورات کو بھی اس دینی مشن کا حصہ بنائیں۔

12 فروری کو جہاں مرد حضرات اجلاس میں شرکت کریں گے وہیں ہمارے گھروں کی عورتیں اجلاس کی کامیابی کے لیے دعائیں، اعتکاف، روزہ اور صلاۃ الحاجات کا اہتمام کریں گی انشاءاللہ۔ اس موقع پر بطور خاص مولانا دین محمد، مولانا محمد اسرار، قاری مبین، حافظ مستقیم، مولانا محمد حسین، مولانا مکرم، قاری ریان، مولانا سمیع اللہ، قاری عمار وغیرہ حضرات شریک رہے۔ تمام حضرات نے زیادہ سے زیادہ تعداد میں لوگوں کی شرکت کو یقینی بناتے ہوئے جلسہ کو کامیاب بنانے کی اپیل کی ہے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.